سیاست ابھی نہیں، رجنی کانت کا ریمارک

چینائی 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیا وہ شامل ہوں گے یا نہیں ہوں گے؟ سوپر اسٹار رجنی کانت سے اکثر دریافت کیا جاتا ہے کہ آیا وہ سیاسی میدان میں کود پڑیں گے، لیکن اُنھوں نے اب کہہ دیا ہے کہ وہ فی الحال سیاست میں شامل نہیں ہورہے اور یہی موجودہ طور پر قطعی موقف ہے۔ رجنی کانت نے چینائی ایرپورٹ میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ فی الحال سیاست میں شامل ہونے کے لئے اُن پر نہ کوئی دباؤ ہے اور نہ اُنھیں ایسی کوئی اشد ضرورت معلوم ہوتی ہے۔ کئی ہندی اور جنوبی ہند کی کامیاب فلموں کے ایکٹر کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ماہ اپنی سالگرہ کے بعد اپنے حامیوں سے ملاقات کریں گے۔ اُن کے پرستاروں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے اور 66 سالہ اسٹار 12 ڈسمبر کو اپنی سالگرہ کے بعد اپنے پرستاروں سے ملکر اِس معاملہ میں آگے کی حکمت عملی طے کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT