Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست اسٹڈی سنٹر میں مانو کے ڈپلوما ان جرنلزم میں داخلے

سیاست اسٹڈی سنٹر میں مانو کے ڈپلوما ان جرنلزم میں داخلے

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : میڈیا ایک پرکشش شعبہ ہے جس کے ذریعہ قوم و ملت کی خدمت بہتر انداز میں کی جاسکتی ہے ۔ انفارمیشن ٹکنالوجی کے اس دور میں میڈیا کی اہمیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ اب صحافت میں ان صحافیوں کی مانگ ہے جنہوں نے جرنلزم میں گریجویشن کیا ہو یا پھر ڈپلوما ان جرنلزم کے حامل ہوں ۔ میڈیا کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ہی روزنامہ سیاست مولانا آزاد کا ڈپلوما ان جرنلزم کورس چلارہا ہے ۔ اس کورس میں داخلہ کی اہلیت انٹر میڈیٹ ہے ۔ اگرچہ تین اکٹوبر داخلہ کی آخری تاریح تھی لیکن 200 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ داخلہ کی آخری تاریخ 17 اکٹوبر مقرر کی گئی ہے ۔ جرنلزم کے شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے مرد و خواتین اور طلباء وطالبات اس سلسلہ میں سیاست اسٹڈی سنٹر کے کوآرڈینٹر محمد ریاض احمد سے 9985628567 اور زاہد فاروقی سے 9848256515 پر ربط کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT