Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست اور ایم ڈی ایف کے رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

سیاست اور ایم ڈی ایف کے رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

آج روزگارڈن فنکشن ہال چمپاپیٹ میں مقرر، جناب زاہد علی خان صدارت کرینگے
حیدرآباد ۔ 12 اگست (دکن نیوز) مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کو طئے کرنے کے سلسلہ میں والدین اور سرپرستوں کیلئے اتوار 13 اگست کو 10 بجے دن تا 4 بجے شام روزگارڈن فنکشن ہال چمپاپیٹ، ساگر روڈ میں 76 واں دوبہ دو ملاقات پروگرام ہوگا۔ ادارہ سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے منعقد ہونے والے اس خصوصی پروگرام میں شرکت کی عام اجازت رہے گی۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف صدارت کریں گے۔ جناب عزیز پاشاہ سابق ایم پی مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف ابتداء میں خیرمقدم کریں گے۔ پروگرام کے مشاورتی اجلاس دفتر فورم پر منعقد ہوا جس میں پروگرام کو قطعیت دی گئی۔ پروگرام میں والدین کی سہولت کیلئے باب الداخلہ پر دو رجسٹریشن کاؤنٹرس ہوں گے جہاں لڑکے اور لڑکیوں کے علحدہ علحدہ رجسٹریشن کروانے کی سہولت ہوگی۔ رجسٹریشن کا آغاز 10 بجے دن ہوگا۔ رجسٹریشن کاؤنٹرس پر لڑکیوں کے والدین کو گرین ربن اور لڑکوں کے والدین کو پیلے ربن جاری کئے جائیں گے جن سے انہیں باہمی مشاورت میں مدد ملے گی۔ میڈیسن، انجینئرنگ، پوسٹ گریجویٹس، گریجویٹ، انٹر، ایس ایس سی، حافظ و عالم، فاضل، عقدثانی اور تاخیر سے شادی اور معذورین کے پیامات کی کونسلنگ اور رہنمائی کیلئے 8 کاؤنٹرس مختص کئے جائیں گے۔ ہر کاؤنٹر پر تین کونسلرس کے علاوہ دو والینٹرس ہوں گے جن کی مدد سے نہ صرف پیامات ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں بلکہ اپنی من پسند سے رشتوں کے انتخاب کی مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔ پروگرام میں اسکرین پر پیامات کے مشاہدہ کا انتظام رہے گا۔ اس کے علاوہ 10 کمپیوٹرس پر مشتمل یونٹ قائم کیا جارہا ہے تاکہ اسکرین پر بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کا مشاہدہ کیا جاسکے۔ والدین سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں اور اپنے ہمراہ لڑکا اور لڑکی کے دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس لائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT