Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / سیاست اور فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کی کوکری کلاس

سیاست اور فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کی کوکری کلاس

حیدرآباد۔/11اپریل، ( سیاست نیوز) روز نامہ سیاست اور فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کی جانب سے منگل 17اپریل کو رائیل ریجنسی گارڈن آصف نگر روبرو پٹرول پمپ میں ’’ کوکری ‘‘ پکوان کلاسیس کا اہتمام کیا جارہاہے۔ اس ایک روزہ پکوان کلاس میں تربیت دینے کیلئے ماہر پکوان ماسٹر شیف پونیٹ مہتا کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ خواتین و طالبات کو دنیا بھر کی لذیذ غذاؤں کے ڈشیس کی تیاری کے گُر سکھائیں گے۔ ایک روزہ پکوان کلاس سے خواتین و طالبات سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی مگر انہیں اپنا رجسٹریشن فارم، عمر اور علاقہ لکھ کر رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ یہ کلاس 10:30 بجے دن تا 2 بجے دوپہر تک جاری رہے گی۔ جو خواتین و طالبات پکوان کے نئے نئے گُر سیکھنے کے خواہاں ہیں وہ 8919493509 پر فون کال ، واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعہ اپنی تفصیلات بھیج کر رجسٹریشن کروالیں۔

TOPPOPULARRECENT