سیاست اور فریڈم سن فلاور آئیل کی ٹولی چوکی میںکل کوکری کلاسیس

شرکت کی خواہشمند خواتین اور لڑکیوں کو واٹس اپ ، ایس ایم ایس پر رجسٹریشن کی سہولت

حیدرآباد۔26نومبر(سیاست نیوز)شہر کے مصروف ترین علاقے ٹولی چوکی میں روزنامہ سیاست اور فریڈم سن فلاور ریفائنڈآئیل کی جانب سے 28نومبر بروز چہارشنبہ صبح 10بجے تا دوپہر 2بجے تک خواتین اور لڑکیوں کے لئے آٹھویںمفت کوکری کلاس کا بمقام ایس اے ایمپریل گارڈن ‘ ٹولی چوکی میںاہتمام کیاگیا ہے۔ممتا ز ماسٹر شیف پونت مہتا کی نگرانی میںمنعقدہونے والے اٹھویں مفت کوکری کلاس میں موسم سرما کی مناسبت سے باجرے کی روٹی‘ انڈے میں انڈہ‘ ہاٹ اینڈ سوئٹ چکن وینگس‘ چلی گارلک اوکرہ‘ریڈ ہریسا چکن ساتھ میںجالی پراٹا‘ میٹ بالس ان ہاٹ پیپر ساوس اور ساتھ میں اسپاگیٹھی‘ سروسو ں میں ٹنگڈی‘ مکئی کی روٹی‘ گاجر ‘ گوبھی اور شلجم کا تازہ اچار‘ بدام پنیان کے پکوان کے طریقہ کار سیکھانے کے لئے ادارے سیاست اور فریڈم ریفائنڈ سن فلاور ائیل کی جانب سے مفت کوکری کلاسس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔28نومبر ‘ چہارشنبہ کے روزایس اے ایمپریل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہونے والی کوکری کلاس میں میںشرکت کے لئے واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعہ اپنا نام ‘ عمرپتہ اور تعلیمی قابلیت پر مشتمل تفصیلات 8919493509پر ارسال کریں۔واضح رہے کہ کوکری کلاسس میںشرکت کی خواہش مند خواتین اورلڑکیاں اپنے ساتھ ایک عدد کاپی اور قلم یاپنسل بھی رکھیں تاکہ ماسٹر شیف پنت مہتا کے بتائے ہوئے طریقے کار کو نوٹ کرسکیں۔۔کوکری کلاسس میں خواتین او رلڑکیوں کی دلچسپی کو برقراررکھنے کی غرض سے ایک خصوص کوئز رکھاگیا ہے جس میں ماسٹر شیف پونت مہتا سوالات کریںگے جو خواتین او رلڑکیاں صحیح جواب دیں گے انہیںمختلف انعاما ت سے بھی نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ جو خواتین اورلڑکیاں کلاسس میںشریک ہوں گی ان کو بھی لکی ڈرا کے ذریعہ انعامات دئے جائیں گے ۔کوکری کلاسیس میںشرکت کی خواہش مند خواتین اور لڑکیوں اپنے ساتھ ایک عدد کاپی ‘ پنسل یا پن بھی ساتھ رکھیںتاکہ ماسٹر شیف کے بتائے ہوئے پکوان کے طریقہ کارکو نوٹ کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT