Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / سیاست ایس ایس سی اردو میڈیم کوئسچن بنک کی منگل کو رسم اجرائی تقریب

سیاست ایس ایس سی اردو میڈیم کوئسچن بنک کی منگل کو رسم اجرائی تقریب

حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام اردو میڈیم ایس ایس سی کوئسچن بنک جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی مضامین کے ماہر اساتذہ نے تیار کیا ہے ۔ اس کی رسم اجراء جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں بروز منگل 10 فروری کو شام 4 بجے احاطہ دفتر روزنامہ سیاست عابڈس میں مقرر ہے ۔ مسٹر وینکٹ نرسیا ڈپٹی سکریٹری تلنگانہ ایڈیشنل اسکولس سوسائٹی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مسز جھانسی رانی ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر گولکنڈہ اور آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ سیاست ایس ایس سی اردو میڈیم کوئسچن بنک کی رسم اجرائی کے بعد کتب ایم اے حمید کیرئیر کونسلر نے طلباء سرپرستوں سے مفت حاصل کرنے کی اپیل کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT