Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / سیاست ایس ایس سی تلگو مشقی کتاب اندرون دو یوم نئے ایڈیشن کی اشاعت

سیاست ایس ایس سی تلگو مشقی کتاب اندرون دو یوم نئے ایڈیشن کی اشاعت

حیدرآباد ۔ 13 ڈسمبر (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام ایس ایس سی زبان دوم تلگو کی مشقی کتاب کی اشاعت کے بعد اندرون دو یا تین یوم اس کا پہلا ایڈیشن ختم ہوگیا۔ رسم اجرائی تقریب کے دن اور دوسرے دن شہر اور اضلاع کے بے شمار طلبہ اور اسکول انتظامیہ نے یہ کتاب حاصل کی جو مفت تقسیم کی جاتی ہے۔ جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کی زیرنگرانی جناب محمد رفیع تلگو ٹیچر بوسٹن مشن ہائی اسکول اس کتاب کو مرتب کیا۔ نئے نصاب اور نئے ماڈل کی وجہ اس کا زیادہ ڈیمانڈ ہے۔ ادارہ سیاست کے زیراہتمام تلگو کوئسچن بنک کا دوسرا ایڈیشن زیرطبع ہے جو اندرون دو یوم شائع ہوکر مفت تقسیم کیا جائے گا۔ اس کتاب کے حصول کیلئے دو دن بعد دفتر سیاست میں جناب ایم این بیگ اور شبیراحمد سے رجوع ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT