Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک کی کل رسم اجرائی

سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک کی کل رسم اجرائی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک سال 2016 شائع ہوچکی ہے اس کی رسم اجرائی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں جمعرات 21 جنوری شام 4-30 بجے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی عابد رسول خاں چیرمین میناریٹی کمیشن ہوں گے ۔ اعزازی مہمانان آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر ، شاکر احمد ( بوسٹن اسکول ) ، خلیل الرحمن ( نیو ماڈل اسکول ) ہوں گے ۔ اس کتاب کو جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی ماہر اساتذہ نے بڑی عرق ریزی سے نئے نصاب سی سی ای طرز پر اس کو مرتب کیا جو مفت تقسیم کی جائے گی ۔ ایم اے حمید نے طلباء سرپرستوں سے شرکت کی اپیل کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT