Tuesday , December 18 2018

سیاست ایس ایس سی کوسچن بینک (اردو میڈیم ) کی آج رسم اجرائی

حیدرآباد۔/17جنوری، ( سیاست نیوز) ایس ایس سی اردو میڈیم کوسچن بینک ادارہ سیاست کے زیر اہتمام طبع ہوچکا ہے۔ اس کی رسم اجرائی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ کے ہاتھوں آج جمعرات 18جنوری کو 4-30 بجے شام گولڈن جوبلی ہال احاطہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے۔ مسٹر آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفسیر بہادر پورہ، پروفیسر مسعود احمد خان، ظفر اللہ فہیم، منظور احمد اور خواجہ علی شعیب اعزازی مہمانان ہوں گے۔ احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی ماہرین نے اس کو مرتب کیا ہے۔ ایم اے حمید نے شہر اور اضلاع کے امیدواروں سے فری حاصل کرنے کی اپیل کی۔ تقریب رسم اجرائی میں صفدریہ ہائی اسکول، پرنسس در شہوار اسکول کی طالبات اردو نظمیں پیش کریں گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT