سیاست جاب فیر کامیاب ،سینکڑوں امیدواروں کی شرکت

سویگی، برلا لائف انشورنس، ایڈیکورور جن پیاکٹ میں ملازمت کا آفر لیٹر مفت ٹریننگ کی سہولیات
حیدرآباد ۔ 10 فروری (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں، پرائیویٹ اداروں میں روزگار کی فراہمی کیلئے جاب فیر کا انعقاد کیا گا جو رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں ہوا۔ اس میں ملٹی نیشنل کمپنیوں اور خانگی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے درکار ضروریات کیلئے امیدواروں سے بائیو ڈاٹا حاصل کرتے ہوئے ان کا انٹرویو لیا۔ میٹرک، انٹر، ڈگری، پی جی، انجینئرس، فارمیسی امیدواروں کو راست ملازمت کے طریقہ بتائے گئے اور ساتھ ہی ٹریننگ کو ملازمت کے حصول کیلئے ضروری بتایا گیا۔ وی اے کے سرویس جو ہائی ٹیک سٹی مائنڈ اسپیس سنٹر میں ہے، اس کے سنٹر ہیڈ مسٹر شراون نے امیدوار کو بتایا کہ اگر وہاں ہائی ٹیک سٹی کے کارپوریٹ ماحول میں دیڑھ ماہ کی ٹریننگ حاصل کرلیتے ہیں تب انہیں کسی بھی اچھی کارپوریٹ کمپنی، اداروں میں ملازمت مل جاتی ہے۔مسٹر منظوراحمد پروگرام کوآرڈینیٹر نے تمام شریک کمپنیوں اور ان کے درکار ملازموں کا تعارف کروایا۔ ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان نے میسکو ادارہ کی نمائندگی کرتے ہوئے پیرا میڈیکل شعبہ میں ملازمت کے مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ جو ’لا‘ میں ڈاکٹریٹ کی امیدواری کو قانونی تعلیم اور اس کے ذریعہ نہ صرف پیشہ وکالت بلکہ کسی بھی زمرہ میں قانونی مشیر کی حیثیت سے پرکشش تنخواہوں پر ملازمتیں حاصل ہیں۔ مسز فاطمہ نے سمپل سولیشن کے اشتراک سے بتایا کہ سویگی میں 46، برلا لائف انشورنس اور اکسائیڈ لائف انشورنس میں 56، گاما میں 15 اور جن پیاکٹ میں 5 ملازمتوں کا آفر دیا گیا۔ ایم اے حمید سیاست کیریئر نے خیرمقدم کرتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ سرکاری ملازمتوں کی رہنمائی کی۔

TOPPOPULARRECENT