Friday , November 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست دانوں کی ڈنر ڈپلومیسی

سیاست دانوں کی ڈنر ڈپلومیسی

حیدرآباد 30 اپریل ( این ایس ایس ) سیاسی طورپر ایک دوسرے کے شدید مخالف قائدین ڈنر کے میز پر خوشگوار تعلقات دکھا رہے تھے ۔ یہ سب کچھ تلنگانہ حکومت کے وہپ گمپا گوردھن کی دختر کی شادی میں ہوا جہاں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ‘ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر اور ان کے کٹر ناقدین کے جانا ریڈی اور محمد علی شبیر کے علاوہ جی ویویک بھی ایک ہی میز پر بیٹھے عشائیہ سے لطف اندوز ہو رہے تھے ۔ ڈنر کے دوران ان قائدین نے ایک دوسرے سے خوشگوار انداز میں بات چیت کی ۔ وہ ایک دوسرے سے مزاحیہ گفتگو بھی کرتے دیکھے گئے ۔ شادی کی یہ تقریب کل منعقد ہوئی تھی جس میں کئی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT