Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست سے طنز و مزاح کے مرحوم شعراء کے منتخبہ کلام کی اشاعت

سیاست سے طنز و مزاح کے مرحوم شعراء کے منتخبہ کلام کی اشاعت

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ادارہ سیاست کو ہمیشہ سے اس بات کا امتیاز حاصل رہا ہے کہ وہ اردو زبان و ادب کی بقاء کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے ۔ اردو زبان کی ترقی و ترویج کے سلسلے میں ادیبوں ، شاعروں ، تخلیق کاروں اور ہر طرح کے فنکاروں کی نہ صرف ہمت افزائی کی جاتی رہی ہے بلکہ ان کی صلاحیتوں کو اردو عوام سے بین الاقوامی سطح پر روشناس کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ چنانچہ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر ایکبار پھر ادارہ سیاست کی جانب سے طنز و مزاح کے مشہور مرحوم شعراء کے منتخبہ کلام کو یکجا کرتے ہوئے کتابی شکل میں شائع کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے تاکہ موجودہ نسل طنز و مزاح کے مشہور مرحوم شعراء کے شاہکار کلام سے نہ صرف لطف اندوز ہوسکیں بلکہ ان کے کلام کی یاد ہمیشہ ان کے دل و دماغ کو تازہ رکھ سکے ۔ اس سلسلے میں قارئین سیاست سے التماس ہے کہ اگر کسی صاحب کے ہاں طنز و مزاح کے مشہور مرحوم شعراء رحیم صائب میاں ، نذیر دہقانی ، اعجاز حسین کھٹا ، غلام علی صائب میاں ، سرور ڈنڈا ، اشرف خوندمیری ، گلیم میدکی ، حفیظ خان مذاق ، سرپٹ حیدرآبادی ، شمشیر کوڑنگلی ، اسماعیل ظریف اور صبغتہ اللہ بمباٹ کا مجموعہ کلام / منتخب کلام / غیر مطبوعہ کلام اگر دستیاب ہو تو وہ منیجر روزنامہ سیاست جناب میر شجاعت علی کے ہاں بہ اوقات دفتر جمع کرواسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT