Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / سیاست شاپنگ دھوم 2017ء کے پہلے منی ڈرا کیلئے قرعہ اندازی

سیاست شاپنگ دھوم 2017ء کے پہلے منی ڈرا کیلئے قرعہ اندازی

۔12 خصوصی اور 66 ترغیبی انعامات کی پیشکش

حیدرآباد۔ 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2017ء کے پہلے مِنی ڈرا کی تقریب آج شام دفتر روزنامہ سیاست میں منعقد ہوئی۔ منی ڈرا کی اس تقریب میں 12 انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر پہلے انعام کیلئے جناب مصطفی احمد چیف اکاؤنٹنٹ روزنامہ سیاست نے قرعہ نکالا اور سید جلیس (کشش)، محمد راشد (ٹاپ سلیکشن کمپیوٹرس)، محمد جنید (الہادی ٹورس اینڈ ٹراویلس)، محمد نور (ایم ایس ساریز)، محمد ماجد (ترون فرنیچر)، محمد یوسف سعد (نورانی لباس) عادل علی خاں (الحمدللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس)، محمد احمد (رضوان ڈریسیس)، سید بدر (سلک سنٹر)، محمد عمر (فرحت فوڈ سنٹر)، شیر حسین (کیلی شاپ) اور دیگر نے قرعہ نکالا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2017ء کے پہلے منی ڈرا میں LED ٹیلی ویژن، ریفریجریٹر، واشنگ مشین، مائیکرو ویو اوون، مکسر گرائنڈر، جوسر مکسر، ویکیوم کلینر، رائس کوکر، آئرن الیکٹرک کٹل اور انڈکشن اسٹو، سانڈ ویچ ٹوسٹر کی قرعہ اندازی کی گئی۔ اس پہلے منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق کشش، زونی، ایم اے ساریز، سبحان بیکری، سورج بھان، جیمس اینڈ جیویلرس، ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال، کیلی شاپ سے ہے۔ اس کے علاوہ روزنامہ سیاست کی جانب سے 66 ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ پہلے منی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 2 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور اس کے علاوہ www.siasat.com/siasatshoppingdhoom2017
پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT