Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / سیاست شاپنگ دھوم2015ء کے پہلا مِنی ڈرا، خصوصی اور ترغیبی انعامات

سیاست شاپنگ دھوم2015ء کے پہلا مِنی ڈرا، خصوصی اور ترغیبی انعامات

حیدرآباد۔11   جنوری، ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2015ء کے پہلے مِنی ڈرا کی تقریب آج دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوی۔ اس تقریب میں 12 انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرپہلے انعام کیلئے میر شجاعت علی جنرل منیجر روزنامہ سیاست نے قرعہ نکالا۔ ترتیب وار محمد سعید (کشش)، جناب پردیپ (جاجو)، مولانا خواجہ علیم الدین (دی پالمس ایونیو)، محمد یونس (زونی)، محمد حیدر (نگینہ شوز)، محمد منہاج (ڈیورو سیلیپ)، شیروز (کیلی شاپ)، محمد اعجاز (ماوا انفرا پرائیویٹ لمیٹیڈ)، محمد نور (ایم ایس ساریز)، محمد سکندر (شالیمار شوز)، محمد سعید (فیوچرز)  اور دیگر نے قرعہ نکالا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2015ء کے پہلے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر، کلر ٹیلی ویژن، واشنگ مشین، مائیکرو ویو اوون، انڈکشن اسٹوو ‘ مکسر گرائینڈر ‘رائس کوکر‘ ویکیوم کلینر‘ ڈی وی ڈی پلیئر ٹوسٹر، آئیرن ایلکٹرک کٹل اورانڈکشن اسٹوو کی قرعہ اندازی کی گئی۔ اس منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق ترتیب وار جاجو ساریز، ایم ایس ساریز، جاجو ساریز، اسکنس ڈیزائنر ویر، کوہیرس فوڈ پروڈکٹ، رحیم کرانہ، اسٹیٹس، فرحت فوڈ سنٹر، اسٹیٹس اور کمار شرٹس  سے ہے۔ ان کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے  62 ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ پہلے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر2 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور اسکے علاوہ www.siasat.com/siasatshoppingdhoomپر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT