Thursday , September 20 2018
Home / Top Stories / سیاست شاپنگ دھوم2017ء کا چوتھا منی ڈرا

سیاست شاپنگ دھوم2017ء کا چوتھا منی ڈرا

12خصوصی اور 73ترغیبی انعامات کی پیشکش، 20 جنوری کو بمپر ڈرا
حیدرآباد۔ /16 جنوری، ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2017ء کے چوتھے مِنی ڈرا کی تقریب آج شام دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوئی۔مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 12انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرپہلے انعام کیلئے جناب ساجد محی الدین ، ہیڈکیشیر روزنامہ سیاست نے قرعہ نکالا اور سید جلیس ، کشش ، محمد وہاب خاں النور ، محمد منہاج ڈیورو سیپ ماٹریسس ، احمد رضوان ڈریسس ، عبدالوارث الایمن ٹراویلس ، ارشد نگینہ شوز ، اشرف زویاسوٹس اینڈ ساریز ، عبدالعامر فیوچرس الیکٹرانکس ، عبدالحمید ایس این جویلرس اور سید بدر سلک سنٹر نے قرعہ نکالا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2017ء کے چوتھے مِنی ڈرا میں LEDٹیلیویژن ‘ریفریجریٹر، واشنگ مشین، مائیکرو ویو اوون ‘ مکسر گرائینڈر‘ جیوسر مکسر‘ ویکیوم کلینر‘ رائس کوکر، آئیرن ایلکٹرک کٹل اورانڈکشن اسٹوو ‘ سانڈویچ ٹوسٹرکی قرعہ اندازی کی گئی۔ اس چوتھے منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق کشش ، سبحان بیکری ، دل بہار گرم مسالہ ، ریمنڈس سکنڈس شاپ دلسکھ نگر ، جاجوشی اینڈ کڈس ، پرنس میجسٹک و دیگر سے ہے ۔ اس کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 73 ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ چوتھے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 11پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور اسکے علاوہ2017، www.siasat.com/siasatshoppingdhoomپر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔سیاست شاپنگ دھوم کا بمپر ڈرا /20 جنوری بروز ہفتہ تلگو للت پبلک گارڈن نامپلی پر شام 6 بجے سے منعقد ہوگا ، شرکت کی عام اجازت رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT