Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / سیاست مارو اور بھاگو کا کام نہیں ‘ ایس ایم کرشنا

سیاست مارو اور بھاگو کا کام نہیں ‘ ایس ایم کرشنا

بی جے پی میں شمولیت کے بعد سینئر لیڈر کی راہول پر تنقید
نئی دہلی 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے سینئر لیڈر ایس ایم کرشنا نے کانگریس نائب صدر راہول گاندھی پر تنقید کی ہے اور کہا کہ سیاست ایک سنجیدہ پیشہ ہے اور اس میں مارو اور بھاگو کا رویہ کام نہیں آتا ۔ 84 سالہ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کانگریس قیادت اور پارٹی کے کیڈر میں اب کوئی رابطہ نہیں رہ گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایس ایم کرشنا نے کل ہی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی ستائش کی اور کہا کہ وہ کرپشن کو برداشت نہیں کر رہے ہیں۔ یو پی شکست کے بعد کانگریس میں راہول گاندھی کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اسی تناظر میں ایس ایم کرشنا سے راہول کے کام کرنے کے انداز پر سوال کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست مارو اور بھاگو کا کام نہیں ہے اور نہ ہی ہے جز وقتی مصروفیت ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کیلئے ضروری ہے کہ از سر نو اسے مستحکم کیا جائے لیکن پارٹی کی قیادت کی جانب سے اس مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت اور پارٹی کے کیڈر کے مابین اب کوئی رابطہ نہیں رہ گیا ہے ۔ ایس ایم کرشنا تقریبا 50 سال تک کانگریس پارٹی میں رہے اور انہوں نے پارٹی میں نظر انداز کئے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ماہ جنوری میں کانگریس سے استعفی پیش کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انہو ںنے کوئی عہدہ طلب نہیں کیا تھا وہ صرف اتنا چاہتے تھے کہ ان کی سینیاریٹی کی بنیاد پر ان کا احترام کیا جائے ۔ ایس ایم کرشنا کی شمولیت سے بی جے پی کو کرناٹک میں استحکام ملنے کی امید کی جا رہی ہے کیونکہ کرناٹک میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایس ایم کرشنا اپنی ووکا لیگا برادری کے مقبول لیڈر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT