Tuesday , May 22 2018
Home / سیاسیات / سیاست میں جھوٹ دیرپا نہیں ہوتا :شیلا ڈکشٹ

سیاست میں جھوٹ دیرپا نہیں ہوتا :شیلا ڈکشٹ

نئی دہلی ۔19 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے حکومت پر اپنے انتخابی تیقنات کی تکمیل سے قاصر رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس کی سینئر قائد شیلا ڈکشٹ نے کہا کہ سیاست میں جھوٹ دیرپا نہیں ہوتا ، عوام اب کانگریس کو یاد کرنے لگے ہیں ۔ انھوں نے کجریوال حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ شہر میں گزشتہ تین سال سے کوئی کام نہیں ہوا ہے ۔ چیف منسٹر صرف لیفٹننٹ گورنر کے ساتھ صف آرائی میں مصروف ہیں۔ لوگوں کو اب کانگریس کی یاد آرہی ہے۔ کانگریس ہمیشہ اپنے قول پر عمل کرتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT