Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / سیاست میں سرکاری ملازمین پر گائیڈنس پروگرام

سیاست میں سرکاری ملازمین پر گائیڈنس پروگرام

حیدرآباد 7 جنوری (سیاست نیوز) سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے قومی سطح پر یا ریاستی سطح پر ہونے والے مسابقتی امتحانات کو کمپیوٹر پر آن لائن کردیا گیا۔ سوالی پرچہ کے بجائے سوالات کو کمپیوٹر پر دیا جارہا ہے اس لئے امیدواروں کو کمپیوٹر پر نہیں آن لائن ٹسٹ کی مشق کرنی ضروری ہے۔ ان معلومات کو سیاست گولڈن جوبلی ہال میں مسٹر خواجہ علی شعیب اور ایم اے حمید نے گائیڈنس لکچر دیتے ہوئے کیا اور پراجکٹر پر سوالات کو حل کرنے کی مشق کرواتے ہوئے بتلایا گیا کہ اب سوالات کے جوابات کو حل کرنے کا طریقہ بدل چکا ہے۔ صحیح جوابات کو لکھنے یا پُر کرنے کے بجائے کمپیوٹر پر صحیح کا بٹن کلک کرنا ہے اور اس کو کس طرح کرنا چاہئے اور جواب کو بدلنے کا طریقہ بتایا گیا۔ اب قومی سطح کا امتحان مرکز کے سرکاری ملازمت کے لئے اسٹاف سلیکشن کمیشن کا ہائر سیکنڈری لیول امتحان مارچ میں کمپیوٹر پر سی بی ٹی ہورہا ہے۔ اس کے چار مضامین جنرل نالج، ذہنی رجحان، میاتھس اور انگلش کے سوالات کو مع جوابات بتایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT