Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کاآج دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کاآج دو بہ دو پروگرام

اتوار کو رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں مقرر ، جناب ظہیر الدین علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتوں کو طئے کرنے کے سلسلہ میں سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے والدین اور سرپرستوں کے لیے 59 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 15 مئی کو صبح 10 تا 4 بجے شام رائل ریجنسی گارڈنس ، روبرو پٹرول پمپ آصف نگر میں مقرر ہے ۔ اب تک 58 پروگرام شہر اور اضلاع میں بڑے ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئے اور والدین نے اس پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیاں انجام دیں اور وہ جوڑے بڑے اطمینان و سکون کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں ۔ اس پروگرام کی صدارت جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محمد جلال الدین اکبر ( آئی ایف ایس ) کنزرویٹر محکمہ جنگلات حکومت تلنگانہ ، جناب سعید بن محمد القیعطی پروپرائٹر ریجنسی گارڈن آصف نگر ، جناب فیصل بن علی القیعطی پروپرائٹر ریجنسی گارڈن فنکشن ہال شرکت کریں گے ۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم نے بتایا کہ فنکشن ہال میں رجسٹریشن کا آغاز صبح 10 بجے سے ہوگا ۔ جس کے لیے لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علحدہ رجسٹریشن کاونٹرس ترتیب دئیے جارہے ہیں ۔ جو والدین پروگرام ایم ڈی ایف کے دفتر احاطہ روزنامہ سیاست میں رجسٹریشن کرواچکے ہیں ۔ انہیں پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں صرف فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس ساتھ رکھنا ہوگا ۔ دو بہ دو پروگرام میں ایس ایس سی ، انٹر ، بی کام ، گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹس ، انجینئرس ، ڈاکٹرس ، عالم و فاضل اور عقد ثانی کے رشتے رہیں گے ۔ کمپیوٹر کی مدد سے بھی رشتوں کی سہولت مہیا رہے گی ۔ جہاں تجربہ کار والینٹرس لڑکوں اور لڑکیوں کے فوٹوز دکھائیں گے ۔ اس دو بہ دو ملاقات پروگرام میں شرکت کی عام اجازت رہے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ والدین اپنے ساتھ بائیو ڈاٹا ضرور رکھیں اس لیے کہ رشتوں کے لیے آسانی پیدا ہوسکے ۔ اکثر والدین اس سلسلہ میں کوتاہی کرتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم سے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT