Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا آج دوبدو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا آج دوبدو پروگرام

صرف انجینئرنگ کے پیامات ، ریان فنکشن پیالیس ریتی باؤلی مہدی پٹنم میں مقرر
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( دکن نیوز ) : مسلمان لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتے طئے کرنے کے لیے والدین اور سرپرستوں کا دوبدو ملاقات پروگرم اتوار 12 مارچ کو صبح 10 تا 4 بجے شام ریان فنکشن پیالیس ریتی باولی ، رنگ روڈ مہدی پٹنم میں منعقد ہوگا ۔ ادارہ سیاست اور میناریٹز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام منعقد شدنی اس خصوصی پروگرام میں صرف اور صرف انجینئرنگ ، گریجویٹس کے پیامات دستیاب رہیں گے ۔ لڑکیوں کے وہی والدین اور سرپرست شرکت کریں جو اپنی لڑکیوں کے رشتے انجینئرنگ اور گریجویٹس لڑکوں سے طئے کرنے کے خواہش مند ہوں ۔ گریجویٹس اور انجینئرنگ کے لیے دو علحدہ علحدہ کاونٹرس بنائے جائیں گے جہاں کونسلرس اور والینٹرس کی مدد سے والدین بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کو ملاحظہ کرنے کے بعد آپسی مشاورت کے ذریعہ برسر موقعہ رشتوں کا انتخاب کریں گے ۔ نئے رجسٹریشن کے لیے دو الگ الگ کاونٹرس پر والدین کو مفت رجسٹریشن کی سہولت حاصل رہے گی ۔ اس مقصد کے لیے دو عدد فوٹوز اور دو عدد بائیو ڈاٹاس لانا ضروری ہوگا ۔ رجسٹریشن کاونٹرس پر لڑکوں کے والدین کے لیے پیلے ربن اور لڑکیوں کے والدین کے لیے سبز ربن جاری کیے جائیں گے تاکہ ایک دوسرے سے بات چیت کی شروعات اور تعارف میں سہولت حاصل ہوسکے ۔ جن والدین نے پہلے ہی دفتر ایم ڈی ایف یا گذشتہ میں منعقدہ پروگراموں میں رجسٹریشن کروائے ہیں انہیں دوبارہ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف کریں گے ۔ صدر ایم ڈی ایف جناب عابد صدیقی خیر مقدم اور تعارفی خطاب کریں گے ۔ اس پروگرام میں شرکت کے لیے علماء اور سماجی قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ دوبدو پروگرام میں اس بار عقد ثانی ، پوسٹ گریجویٹس ، انٹر ، ایس ایس سی ، حافظ عالم و فاضل ، تاخیر سے شادی اور معذورین کے کاونٹر بعض ناگزیر وجوہات کے بنا نہیں رکھے گئے ہیں ۔ اس لیے والدین سے گزارش کی جاتی ہے کہ ان زمروں کے پیامات دیکھنے کے لیے براہ کرم زحمت نہ کریں ۔ تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT