Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا آج دوبدو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا آج دوبدو پروگرام

لڑکیوں و لڑکوں کے سینکڑوں رشتے، جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست صدارت کرینگے

لڑکیوں و لڑکوں کے سینکڑوں رشتے، جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست صدارت کرینگے
حیدرآباد ۔ 20 جون (دکن نیوز) ماہ رمضان کے پیش نظر ادارہ سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے موزوں رشتے طئے کرنے کیلئے 42 واں خصوصی دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 22 جون، 11 بجے دن، ایس اے ایمپریئل گارڈن، ٹولی چوکی مین روڈ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں ایم ڈی ایف کی تیاری کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست (عابڈز) پر منعقد ہوا، جس میں پروگرام کو قطعیت دی گئی ہے۔ اجلاس کے بعد صدر ایم ڈی ایف عابد صدیقی نے بتایا کہ ایس اے ایمپریئل گارڈن میں لڑکوں و لڑکیوں کے پیامات کے سلسلہ میں علحدہ علحدہ کاونٹرس پر رجسٹریشن کئے جائیں گے جس کیلئے فوٹوز و بائیو ڈاٹاس ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔ رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ رجسٹریشن کے بعد جلسہ شعور بیداری منعقد ہوگا، جس کی صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف کریں گے۔ ڈاکٹر محمد مشتاق علی صدر انجمن فلاح معاشرہ، محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ابتداء میں صدر ایم ڈی ایف جناب عابد صدیقی خیرمقدم اور تعارف کروائیں گے۔ مشاورتی اجلاس کی صدارت عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے کی۔ اجلاس میں مسرس ایم اے قدیر، ڈاکٹر محمد ایوب حیدری، اقبال احمد خان، احمد صدیقی مکیش، محمد نصراللہ خان، محمد برکت علی، محمد سرور اور دیگر عہدیداروں و ارکان نے شرکت کی۔ میڈیسن، انجینئرنگ، پوسٹ گریجویشن، گریجویشن، انٹرمیڈیٹ، ووکیشنل، ایس ایس سی، حافظ، عالم، فاضل اور دیگر قابلیت رکھنے والے لڑکے و لڑکیوں کے تقریباً 4000 سے زائد پیامات ملاحظہ کیلئے رکھے جائیں گے۔ عقدثانی کیلئے علحدہ کاونٹر قائم کیا جارہا ہے جس میں بیشتر پیامات حالیہ عرصہ میں خلع و طلاق کے واقعات سے متاثرہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے ہیں۔ محمد معین الدین کے تعاون و اشتراک سے ایس اے ایمپریئل گارڈن میں دوبدو پروگرام کیلئے وسیع تر انتظامات جاری ہیں۔ والدین سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ صبح کے اوقات میں پیامات کا ملاحظہ کریں تاکہ وقت کو بچایا جاسکے۔ دوبدو پروگرام کے موقع پر 10 کمپیوٹرس پر مشتمل ایک کمپیوٹر سیکشن بھی ہوگا، جہاں کمپیوٹر اسکرین پر لڑکوں و لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس اور فوٹو دیکھے جاسکتے ہیں۔ زاہد فاروقی اس سیکشن کے انچارج ہوں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب عبدالقدیر نائب صدر فورم سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT