Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبدو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبدو پروگرام

اتوار کو گولکنڈہ فنکشن ہال میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے 45 واں دوبدو ملاقات پروگرام گولکنڈہ گارڈن فنکشن ہال ، پلر نمبر 123 عطا پور رنگ روڈ پر 16 اگست اتوار کو 10 بجے دن منعقد ہوگا ۔ اس دوبدو ملاقات پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف کریں گے ۔ عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم و پروگرام کا تعارف پیش کریں گے ۔ دوبدو ملاقات پروگرام کے ذریعہ والدین و سرپرستوں کو رشتوں کے انتخاب میں سہولت مہیا کی جارہی ہے کہ وہ اپنے من پسند رشتے بآسانی طئے کرسکیں ۔ اب تک جتنے دوبدو ملاقات پروگرام شہر و اضلاع میں منعقد ہوئے ان تمام میں والدین و سرپرستوں نے استفادہ حاصل کیا اور اپنے من پسند رشتے طئے کرلیے اور اس کا سلسلہ جاری ہے ۔ صرف دوبدو ملاقات پروگرام ہی نہیں بلکہ دفتر احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز میں بھی 11 بجے دن تا 5 بجے شام رشتوں کے انتخاب کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ دوبدو پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کے علاوہ والدین اپنے بچوں کے رجسٹریشن دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز پہنچ کر کرواتے ہیں ۔ اس لیے فورم کے پاس رشتوں کے ضمن میں دسویں جماعت تا ڈگری سطح تک لڑکے و لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس ہیں اس لیے والدین کو چاہئے کہ دوبدو پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کے لیے ایک فوٹو اور بائیو ڈاٹا داخل کرنے کے علاوہ مزید فوٹوز اور بائیو ڈاٹا ضرور رکھیں ۔ رشتوں کے انتخاب کے لیے علحدہ علحدہ کاونٹرس ترتیب دئیے جائیں گے تاکہ والدین باہمی مشاورت کے ضمن میں کونسلنگ و بات چیت کرسکیں ۔ ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ 16 اگست کو ہونے والے دوبدو ملاقات پروگرام میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور انتظامات کو قطعیت دی جارہی ہے اور فورم کے ارکان و کارکن دوبدو پروگرام کے روز تیار رہیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوبدو پروگرام میں حسب سابق ایم بی بی ایس ، بی یو ایم ایس ، انفارمیشن ٹکنالوجی کے علاوہ بیرونی ممالک میں مقیم لڑکوں کے رشتے بھی دستیاب رہیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT