Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبدو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبدو پروگرام

23 اکٹوبر کو رائل ریجنسی گارڈن میں مقرر، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام 66 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 23 اکٹوبر 10 بجے دن تا 4 بجے شام رائل ریجنسی گارڈنس روبرو پٹرول پمپ آصف نگر منعقد ہوگا ۔ مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کو شادیوں کو طئے کرنے کے سلسلہ میں والدین اور سرپرستوں کے اس پروگرام میں شہر حیدرآباد کے علاوہ اضلاع سے بھی والدین کی بڑی تعداد شریک رہے گی ۔ دوبدو پروگرام میں میڈیسن ، انجینئرنگ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، گریجویٹ ، انٹر میڈیٹ ، حافظ و عالم لڑکوں اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے ملاحظہ کے لیے دستیاب رہیں گے ۔ رائل ریجنسی گارڈنس پر اتوار کو 10 بجے دن سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا ۔ اس لیے والدین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس اپنے ہمراہ لائیں جو لوگ پہلے ہی سے رجسٹریشن کرواچکے ہیں انہیں مزید رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس موقع پر فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ والدین کے لیے باہمی تبادلہ خیال اور مشاورت کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس خصوصی پروگرام میں عقد ثانی کے لیے علحدہ کاونٹر ہوگا ۔ اس کے علاوہ کمپیوٹرس پر بھی لڑکوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ جناب سعید بن محمد القیعطی اور فیصل بن علی القیعطی پروپرائٹرس رائل ریجنسی گارڈنس بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم اور تعارف کروائیں گے ۔ جناب ایم اے قدیر ورکنگ پریسیڈنٹ نے بتایا کہ پروگرام میں تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے 10 کونسلنگ کاونٹرس قائم کئے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ 20 سے زائد والینٹرس مقرر کیے جائیں گے جو پیامات کی نشاندہی اور باہمی مشاورت کے سلسلہ میں والدین کی رہنمائی کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT