Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

اتوار کو ٹولی چوکی میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( راست ) : ادارہ سیاست اور میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم ( ایم ڈی ایف ) کے زیر اہتمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتے طئے کرنے کے خواہش مند والدین اور سرپرستوں کے لیے 56 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 21 فروری کو صبح 10 تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں رکھا گیا ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلی ایم ڈی ایف صدارت کریں گے ۔ فکر مند والدین اور سرپرستوں کے لیے اس پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین و سرپرست باہمی مشاورت کے ذریعہ موزوں و من پسند رشتوں کا انتخاب کرسکیں گے ۔ میڈیسن اور انجینئرنگ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم کام ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، گریجویٹس ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، عالم حافظ و فاضل کے پیامات کے علحدہ کاونٹرس رہیں گے ۔ اس کے علاوہ عقد ثانی کے لیے خصوصی کاونٹر قائم رہے گا ۔ جناب عابد صدیقی ( ایم ڈی ایف ) نے بتایا کہ اب تک 55 دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد ہوچکے ہیں ۔ اس کے ذریعہ ہزاروں رشتے طئے پائے ہیں ۔ ان پروگراموں میں سینکڑوں کی تعداد میں دونوں شہروں کے لیے دوسرے اضلاع سے لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین نے شرکت کی ۔ اتوار کو ہونے والے دو بہ دو ملاقات پروگرام میں 2015 اور 2016 کے اب تک رجسٹرڈ کئے گئے تمام زمروں کے پیامات ملاحظہ کے لیے دستیاب رہیں گے ۔ جناب محمد عبدالقدیر نائب صدر نے کہا کہ قبل ازیں محبوب نگر ، ورنگل ، کریم نگر ، میں بھی دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد کئے جاچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا ایم ڈی ایف کے دفتر احاطہ روزنامہ سیاست پر ہفتہ میں چھ دن ہر روز صبح 11 تا 5 بجے شام والدین و سرپرست پیامات ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ایم اے قدیر نائب صدر فورم سے فون 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT