Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

اتوار کو رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں مقرر
حیدرآباد۔ 23 مئی (دکن نیوز) سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے مسلم لڑکیوں اور لڑکوں کی شادیوں کے لئے 61 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام والدین اور سرپرستوں کے اصرار پر رائیل ریجنسی گارڈن فنکشن ہال روبرو پٹرول پمپ آصف نگر پر 29 مئی اتوار کو صبح 10 تا 4 بجے شام مقرر ہے۔پروگرام کی صدارت جناب ظہیرالدین علی خاں مینیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر مائناریٹی ڈیولپمنٹ فورم نے بتایا کہ گزشتہ اتوار کو ہوئے پروگرام منعقدہ ایس اے ایمپیرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں والدین نے پہنچ کر اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس کو رجسٹر کروائے اور انہوں نے باہمی مشاورت کرتے ہوئے رشتوں کے انتخاب میں پہل بھی کی۔ ایم ڈی ایف میں رشتوں کو دیکھنے پروگرام کے علاوہ روزنامہ سیاست عابڈز پر روزانہ 11 بجے تا 5 بجے شام سہولت مہیا ہے جہاں والدین پہنچ کر مختلف زمروں میں رکھے ہوئے بائیو ڈاٹاز کا ملاحظہ کرتے ہیں۔ پروگرام میں والدین اور سرپرستوں کے لئے میڈیسن، انجینئرنگ، پوسٹ گریجویٹس، ایم بی اے، ایم سی اے، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، عالم و حافظ اور فاضل اور عقدثانی کے رشتے دستیاب ہیں۔ رجسٹریشن کا آغاز 10 بجے ہوگا۔ رجسٹریشن کیلئے لڑکے اور لڑکیوں کے علیحدہ کاؤنٹرس بنائے جائیں گے۔ اس پروگرام میں کمپیوٹرس کی مدد سے لڑکوں اور لڑکیوں کے فوٹوز اور بائیوڈاٹاز دیکھنے کیلئے سہولت رہے گی۔ اس لئے کہ رجسٹریشن کرواتے وقت سیاست نے بھی آن لائن کی سہولت رکھی ہے ۔ پروگرام میں آصف نگر کے اطراف و اکناف کی بستیوں، وجئے نگر کالونی، مہدی پٹنم، ہمایوں نگر، جھرہ، ٹپہ چبوترہ، آصف نگر، حبیب نگر، آغاپورہ اور نامپلی ہی نہیں بلکہ دونوں شہروں کے مختلف محلہ جات کے والدین کو پہونچنے کیلئے سہولتیں رہے گی۔ شہر کا مرکزی مقام قریب ہونے کی بناء شہر کے مضافاتی علاقوں سے مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کو پہونچنے کیلئے آر ٹی سی بس کی سہولت مہیا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT