Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

کل ملاپ گارڈن مہدی پٹنم میں مقرر، ایڈیٹر سیاست جناب زاہدعلی خان صدارت کرینگے
حیدرآباد 18 مارچ (دکن نیوز) لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کے انتخاب کے لئے سیاست و میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم شہر ہی نہیں اضلاع میں بھی دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد کرتے ہوئے اپنی ایک پہچان بناچکا ہے جس کے لئے 56 دو بہ دو ملاقات پروگرام کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوچکے جہاں والدین نے اپنے لڑکوں و لڑکیوں کے رشتوں کا انتخاب کرتے ہوئے اس پروگرام سے استفادہ کیا۔ اب یہ 57 واں پروگرام اتوار 20 مارچ ملاپ گارڈن فنکشن ہال ، پلر نمبر 55 ، مہدی پٹنم رنگ روڈ پر منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد بابا فصیح الدین ڈپٹی میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن شرکت کریں گے۔ جناب سید کلیم الدین اور جناب فہیم الدین اور دلشاد نگر کالونی یوتھ ویلفیر اسوسی ایشن کے تعاون و اشتراک سے یہ پروگرام منعقد ہوگا جس میں والدین باہمی مشاورت کے ذریعہ رشتوں کا انتخاب کرسکیں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کی قیادت میں ایم ڈی ایف کے اراکین و کارکنان پروگرام میں سرگرم رہیں گے۔ فنکشن ہال میں کاؤنٹرس پر کارکن والدین و سرپرستوں کی رہبری و رہنمائی میں اپنا تعاون دراز کریں گے۔ والدین کو صرف یہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنے ساتھ دو عدد بائیو ڈاٹا اور فوٹوز ضرور ساتھ لے آئیں تاکہ رشتوں کے انتخاب اور رجسٹریشن میں آسانی ہوسکے۔ رجسٹریشن کروالینے کے بعد والدین کے ہاں نہ تو فوٹو رہتی ہے اور نہ بائیو ڈاٹا اس لئے بات چیت کی آسانی میں فوٹوز اور بائیو ڈاٹا کا ساتھ رکھنا بے حد ضروری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 10 بجے دن سے رجسٹریشن کا آغاز ہوجائے گا جو والدین پہلے ہی سے رجسٹریشن کروائے ہیں اُنھیں صرف شناختی کارڈ اور بائیو ڈاٹا اور فوٹوز ساتھ رکھنا ہوگا۔ انجینئرنگ، میڈیسن، پوسٹ گریجویٹس، ایم بی اے، ایم سی اے، گریجویٹس، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، کم تعلیم یافتہ، عالم، حافظ و فاضل کے علاوہ عقدثانی کے لئے علیحدہ کاؤنٹر بھی رہے گا۔ اس کے علاوہ تاخیر سے ہونے والی شادیوں کے لئے بھی اس کاؤنٹر سے سہولت رہے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT