Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا کل دوبدو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا کل دوبدو پروگرام

جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں تیاریاں مکمل
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے لیے رشتے طئے کرنے میں والدین اور سرپرستوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے گذشتہ کئی برسوں سے ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم سے حیدرآباد اور تلنگانہ میں منعقدہ دوبدو ملاقات پروگرام سے اب تک سینکڑوں رشتے طئے پاچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست ، عابڈز میں والدین اور سرپرست شخصی طور پر بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کو ملاحظہ کرنے کے بعد رشتے طئے کر رہے ہیں ۔ اب تک 78 دوبدو ملاقات پروگرامس منعقد کئے گئے ۔ 79 پروگرام دوبدو ملاقات پروگرام 22 اکٹوبر اتوار کو صبح 10 تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم اور تعارف کروائیں گے ۔ پروگرام کا آغاز پیامات کے رجسٹریشن سے ہوگا اس سلسلہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے علحدہ علحدہ کاونٹرس رہیں گے ۔ ایک دوسرے کو متعارف کروانے کے لیے لڑکی والوں کو سبز ربن اور لڑکے والوں کو پیلے ربن لگائے جائیں گے ۔ تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے 10 کاونٹرس جن میں انجینئرنگ ، میڈیسن ، پوسٹ گریجویٹس ، گریجویٹس ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، حافظ ، عالم و فاضل ، عقد ثانی ، تاخیر سے شادی اور معذورین کے کاونٹرس شامل رہیں گے ۔ ہر کاونٹر پر کونسلرس اور والینٹرس باہمی مشاورت میں رہنمائی کا کام انجام دیں گے ۔ پروگرام کا آغاز قاری سید الیاس باشاہ کی قرات کلام پاک ہوگا ۔ جناب احمد صدیقی مکیش بارگاہ رسالتؐ میں نعت شریف پیش کریں گے ۔ والدین کی سہولت کے لیے راونڈ ٹیبلس سکشن کا نظم کیا گیا ہے ۔ دوبدو پروگرام میں علحدہ کمپیوٹر سیکشن ، 10 کمپیوٹرس پر مشتمل ہوگا تاکہ والدین کو کمپیوٹر اسکرین پر لڑکوں کے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم ہوگا ۔ انجینئرنگ سیکشن میں اسکرین نصب کیا جارہا ہے ۔ جس پر لڑکوں کے فوٹوز دیکھنے کی سہولت حاصل رہے گی ۔ جناب محمد تاج الدین ، محمد شاہد حسین ، سید الیاس باشاہ ، سید ناظم الدین ، ڈاکٹر ناظم علی ، اے اے کے امین ، خدیجہ سلطانہ ، کوثر جہاں ، شبانہ نعیم ، لطیف النساء ، رئیس النساء ، آمنہ فاطمہ ، ڈاکٹر دردانہ ، ڈاکٹر امہ سلمی ، محمد برکت علی ، ڈاکٹر سیادت علی ، سیدہ تسکین ، محمد عبدالصمد خاں ، ماجد انصاری اور دیگر نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیامات طئے کرنے کے سلسلے میں اس نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ پروگرام میں اضلاع اور مضافات میں رہنے والے والدین کو بھی شرکت کی اجازت حاصل رہے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT