Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا گولڈن جوبلی دوبہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا گولڈن جوبلی دوبہ دو پروگرام

15 نومبر کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں مقرر
حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام 50 واں گولڈن جوبلی دوبدو ملاقات پروگرام 15 نومبر بروز اتوار صبح 10 تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ، ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔ اس پروگرام میں صرف خواتین کو شرکت کی اجازت رہے گی ۔ مرد حضرات کا داخلہ ممنوع ہے ۔ والدین و سرپرستوں کے مسلسل اصرار پر صرف و صرف خواتین کے لیے یہ دوسرا پروگرام منعقد ہورہا ہے ۔ قبل ازیں یکم نومبر کو پہلا پروگرام خواتین کے لیے منعقد کیا گیا تھا ۔ 50 ویں دوبدو پروگرام میں لڑکیوں کو شرکت کی سہولت رہے گی ۔ رہنمائی و کونسلنگ کے لیے خاتون والینٹرس کے علاوہ محدود تعداد میں فورم کے سینئیر ترین مرد کونسلرس بھی موجود رہیں گے ۔ خواتین سے بہ پابندی وقت شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب محمد عبدالقدیر نائب صدر فورم سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔ جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز کے تعاون و اشتراک سے اس پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT