Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کے دو بہ دو پروگرام کی جھلکیاں

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کے دو بہ دو پروگرام کی جھلکیاں

٭     سیاست اور ایم ڈی ایف کی جانب سے 62 ویں دو بہ دو ملاقات پروگرام کا آغاز رائل ریجنسی گارڈنس (آصف نگر) میں 10 بجے دن ہوا۔
٭     10 بجے دن سے ہی والدین اور سرپرستوں کو شادی خانہ میں آتے ہوئے دیکھا گیا اور جس کے لئے فورم کے اراکین ان کو رجسٹریشن کروانے میں مدد کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
٭     لڑکوں کے والدین کو پیلے ربن اور لڑکیوں کے والدین کو گرین ربن دیئے گئے تاکہ ایک دوسرے سے مشاورت میں آسانی ہوسکے۔ اور کئی والدین کو راؤنڈ ٹیبل پر مشاورت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
٭     شادی خانہ کے ایک حصہ میں راؤنڈ ٹیبل لگائے گئے تھے تاکہ والدین بیٹھ کر مشاورت کرسکیں۔
٭     آج کے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب عظمت اللہ خان ایڈیشنل ایس پی (موظف) اور جناب عثمان الہاجری نے شرکت کی۔
٭     جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم نے جناب عظمت اللہ خان اور جناب عثمان الہاجری کو شادی خانہ میں موجود مختلف کاؤنٹرس کا مشاہدہ کروایا جہاں پر والدین ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہوئے موجود تھے۔
٭     جناب زاہد فاروقی اور میر انورالدین کی نگرانی میں اسکرین پر بی ای بی ٹیک، ایم ٹیک کے لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس بتلائے گئے۔
٭     دو بہ دو ملاقات پروگرام میں جناب ظہیرالدین علی خان کو والدین اور سرپرست مبارکباد دیتے ہوئے دیکھے گئے۔
٭     دو بہ دو ملاقات پروگرام میں شہر اور مضافاتی علاقوں، اضلاع سے 5000 سے زائد والدین اور سرپرستوں نے شرکت کی۔
٭     جناب ایم اے قدیر نے رائل ریجنسی گارڈنس کے مالکین سعید بن محمد علی القعیطی، فیصل بن علی القعیطی اور محمد امجد حسین منیجر اور محکمہ پولیس سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT