Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف سمر کیمپ کا آج جلسہ تقسیم اسناد و انعامات

سیاست و ایم ڈی ایف سمر کیمپ کا آج جلسہ تقسیم اسناد و انعامات

دفتر سیاست میں مقرر، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے

دفتر سیاست میں مقرر، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد 14 جون (دکن نیوز) ادارہ سیاست و میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے 45 روزہ سمر کیمپ کی اختتامی تقریب و جلسہ تقسیم اسناد و انعامات پیر 15 جون کو 5 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں مقرر ہے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے۔ اسماعیل علی خان صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ ٹیرف ریگولیٹری کمیشن، افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ اور محمد خلیق الرحمن قومی کوآرڈی نیٹر اے آئی سی سی بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیرمقدم و تعارف کروائیں گے۔ اُنھوں نے بتایا کہ اس 12 ویں سمر کیمپ میں شہر کے 32 مراکز نے حصہ لیا ہے جہاں تقریباً 1500 مسلم طلباء و طالبات اور خواتین کو کمپیوٹرس، اسپوکن انگلش، ٹیلرنگ، مہندی ڈیزائننگ، ایمبرائیڈری، فزیوتھراپی، ویڈیو گرافی، بیوٹیشن کی باقاعدہ عملی تربیت دی گئی۔ 100 سے زائد انسٹرکٹرس نے اس تربیتی پروگرام میں حصہ لے کر تمام شعبہ جات میں تربیت دی اور تربیت یافتگان کو روزگار کے حصول کا اہل بھی بنایا۔ میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے ذمہ داروں نے انسٹرکٹرس اور ٹرینڈ طلباء و طالبات اور امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ اس تقریب میں شرکت کرکے مومنٹوز، سرٹیفکٹس اور انعامات حاصل کرلیں۔

TOPPOPULARRECENT