Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف سے رشتوں کا دوبدو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف سے رشتوں کا دوبدو پروگرام

اتوار کو ٹولی چوکی میں مقرر ، جناب زاہد علی خان صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 15 اکٹوبر (راست) سیاست اور ایم ڈی ایف کی طرف سے مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلے میں برسرموقعہ رشتوں کے انتخاب کیلئے 79 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار /22 اکٹوبر 10 بجے دن تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی پر منعقد ہوگا ۔ عالی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم صدارت کریں گے ۔ جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیرمقدم اور تعارف کروائیں گے ۔ جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ نے بتایا کہ میڈیسن ، انجنیئرنگ ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، پوسٹ گرایجویٹ ، گرایجویٹ ، انٹرمیڈیٹ ، ایس ایس سی ، حافظ ، عالم ، فاضل ، کم تعلیم یافتہ اور تاخیر سے ہونے والی عقدثانی اور معذور لڑکے لڑکیوں کی تفصیلات والدین کے ملاحظہ کیلئے دستیاب رہے گی ۔ والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹا لائیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT