Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف ووکیشنل سمر کیمپ کی آج اختتامی تقریب

سیاست و ایم ڈی ایف ووکیشنل سمر کیمپ کی آج اختتامی تقریب

دفتر سیاست میں مقرر ، ایس ایس سی کوچنگ سنٹر کو اعزازات کی تقسیم ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد۔ 22 مئی (دکن نیوز) ادارہ سیاست اور مائناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام منعقدہ 45 روزہ ووکیشنل سمر کیمپ کے اختتام پر بروز منگل 23 مئی کو 5 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں جلسہ تقسیم اسناد و اعتراف خدمات منعقد ہوگا۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف صدارت کریں گے۔ جناب افتخار حسین سیکریٹری فیض عام ٹرسٹ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خطبہ استقبالیہ اور رپورٹ پیش کریں گے جبکہ مسرس محمد برکت علی، سید اصغر حسین، اے اے کے امین، احمد صدیقی مکیش اور میر انور الدین نے سنٹرس کے انچارج و ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تقریب میں لازمی طور پر شرکت کریں۔ اس موقع پر ایس ایس سی کوچنگ سنٹرس کی خدمات کے اعتراف میں انچارج صاحبان کو مومنٹوز پیش کئے جائیں گے۔ جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ نے بتایا کہ سیاست اور ایم ڈی ایف کے قائم کردہ کوچنگ سنٹرس کے ذریعہ 207 امیدواروں میں سے 139 نے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے ایم ڈی ایف کے عہدیداروں اور ارکان سے بھی خواہش کی ہے کہ وہ اس خصوصی تقریب میں شرکت کریں۔ محترمہ خدیجہ سلطانہ شکریہ ادا کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT