Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف کا مفت میگا میڈیکل کیمپ

سیاست و ایم ڈی ایف کا مفت میگا میڈیکل کیمپ

16 مارچ کو صفدریہ اسکول ہمایوں نگر میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں افتتاح کرینگے

16 مارچ کو صفدریہ اسکول ہمایوں نگر میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں افتتاح کرینگے
حیدرآباد۔ 12 مارچ (دکن نیوز) روزنامہ سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام اور کیر ہاسپٹل نامپلی کے تعاون و اشتراک سے اتوار 16 مارچ کو 10 بجے دن تا 3 بجے سہ پہر صفدریہ گرلز ہائی اسکول، مسجد عزیزیہ لین ہمایوں نگر (مہدی پٹنم) میں مفت میگا میڈیکل کیمپ کا افتتاح جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ کیمپس کی صدارت جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کریں گے اور نگرانی ڈاکٹر ایس اے مجید صدرنشین میڈیکل اینڈ ہیلتھ کمیٹی ایم ڈی ایف کی ہوگی۔ اس کیمپ میں کیر ہاسپٹل (نامپلی) کے ماہرین ڈاکٹر شکور ایم ڈی ڈی ایم (کارڈیالوجسٹ)، ڈاکٹر ثمینہ (جنرل فزیشن)، ڈاکٹر سنتوش (جنرل فزیشن) ، ڈاکٹر گوپی (کارڈیالوجسٹ)، ڈاکٹر سلمیٰ (ڈینٹل سرجن) کے علاوہ ڈائبیٹک ہاسپٹل کے ڈاکٹرس، ڈاکٹر خلیل (آئی) کے علاوہ کیر ہاسپٹل کے نرس و اسٹاف اپنی خدمات انجام دیں گے۔

اس کیمپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کرنل یوسف علی مرزا سکریٹری صفدریہ گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شیلا پرنسپل اسکول ہذا شرکت کریں گے۔ کیمپ میں شوگر، قلب، جگر اور نسوانی امراض کے لئے ڈاکٹرس کی خدمات کے علاوہ آنکھوں اور دانت کے ڈاکٹرس مریضوں کا مفت چیک اَپ کریں گے۔ بلڈ ٹسٹ، شوگر ٹسٹ اور D2 ایکسوٹسٹ کا انتظام بھی رہے گا۔ ان معائنوں کے ساتھ مفت ادویات بھی دی جائیں گی۔ رجسٹریشن کا 9:30 بجے آغاز ہوگا۔ مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے عہدیداروں جناب عابد صدیقی (صدر ایم ڈی ایف)، قادر علی خاں، اقبال علی خاں، ایوب حیدری، ایم اے قدیر (نائب صدور) ، جناب خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری، محمد فریدالدین، محمد شاہد حسین، محمد برکت علی، سید الیاس باشاہ، سید ناظم الدین، احمد صدیقی مکیش، ضیاء الرشید، محمد نصراللہ خاں ، شاہین افروز، ریحانہ نواز، وحیدہ خاتون، کوثر جہاں، محمد عبدالصمد خاں اور دیگر اراکین نے کیمپ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ مزید تفصیلات جناب ایم اے قدیر نائب صدر فورم فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT