Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف کا ووکیشنل سمر کیمپ

سیاست و ایم ڈی ایف کا ووکیشنل سمر کیمپ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( راست ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام گذشتہ سال کی طرح اس سال گرمائی تعطیلات کے درمیان ووکیشنل سمر کیمپ 2015 کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس کے لیے دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع میں مراکز قائم کرنے کے خواہش مند دینی مدارس کے ذمہ داران و خانگی اسکولس ، سماجی کارکن و رضاکارانہ تنظیموں سے درخواستیں طل

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( راست ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام گذشتہ سال کی طرح اس سال گرمائی تعطیلات کے درمیان ووکیشنل سمر کیمپ 2015 کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس کے لیے دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع میں مراکز قائم کرنے کے خواہش مند دینی مدارس کے ذمہ داران و خانگی اسکولس ، سماجی کارکن و رضاکارانہ تنظیموں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ ان مراکز میں کمپیوٹر کورس و ٹیلرنگ ، موتی ورک ، مہندی ڈیزائین ، لیب ٹیکنیشن اور اس سال طلبا وطالبات کے اسرار پر دو کورسیس کا اضافہ کیا جارہاہے ۔ وڈیو فوٹو گرافی اور فزیوتھراپی کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ووکیشنل سمر کیمپ 2015 2مئی تا 10 جون تک جاری رہے گا جس کیلئے مراکز قائم کرنے 27 اپریل سے قبل اپنی درخواستیں صدر ایم ڈی ایف کے نام روزنامہ سیاست کے آفس ایم ڈی ایف میں داخل کریں ۔ تفصیلات کے لیے جوائنٹ سکریٹری محمد فرید الدین 9885376518 ۔ محمد برکت علی 9700088110 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔ نائب صدر ایم ڈی ایف جناب ایم اے قدیر نے کہا کہ گذشتہ گیارہ برسوں سے پابندی سے سمر کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس سال کا پہلا بیاچ 10 اپریل سے چل رہا ہے ۔ جو 35 مراکز پر مشتمل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT