Wednesday , December 19 2018

سیاست و ایم ڈی ایف کے تحت شیعہ رشتوں کیلئے دوبدو پروگرام

جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے

جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام 39 واں دوبدو ملاقات پروگرام برائے شیعہ برادری اتوار /22 فروری کو 6 بجے شام تا 10 بجے شب دیوڑھی حسینیہ نواب عنایت جنگ بہادر ، منڈی میر عالم مقرر ہے ۔ جس میں صرف شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے لیے شادیوں کے رشتے طئے کرنے والدین و سرپرست شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم نے بتایا کہ دوسری مرتبہ شیعہ برادری کے لڑکوں و لڑکیوں کے پیامات کی نشاندہی اور رشتوں کے انتخاب کے لیے یہ خصوصی دوبدو ملاقات پروگرام رکھا جارہا ہے ۔ پروگرام کی صدارت جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ جب کہ افتخار حسین فدا علی سکریٹری فیض عام ٹرسٹ ،مولانا شان حیدر ، مولانا علی مرتضیٰ اور نواب سید اصغر حسین مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کے تعاون و اشتراک سے یہ دوبدو پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر والدین و سرپرست باہمی مشاورت سے رشتے طئے کریں گے ۔ مفت رجسٹریشن کے لیے خصوصی رجسٹریشن کاونٹر ہوگا ۔ والدین و سرپرستوں کو چاہئے کہ وہ لڑکے و لڑکیوں کے دو عدد فوٹوز و بائیو ڈاٹاز اپنے ہمراہ لائیں ۔ ایم ڈی ایف کے عہدیداران اور دیگر نے والدین و سرپرستوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس پروگرام سے استفادہ کریں ۔اس پروگرام میں ممتاز شیعہ علماء و ذاکرین کو مدعو کیا جارہا ہے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9394801526 اور 9391144469 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT