Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف کے زیراہتمام منعقدہ رشتوں کے دوبدو پروگرام کی جھلکیاں

سیاست و ایم ڈی ایف کے زیراہتمام منعقدہ رشتوں کے دوبدو پروگرام کی جھلکیاں

٭ 43 واں دوبدو ملاقات پروگرام آج پہلی مرتبہ بنجارہ ہلز روڈ خواجہ منشن فنکشن ہال میں منعقد ہوا۔ ٭ تقریباً 3000 سے زائد والدین و سرپرستوں نے رشتے طے کرنے کے اس باہمی مشاورتی پروگرام میں شرکت کی۔ ٭ رجسٹریشن کاؤنٹر پر صرف چند گھنٹوں میں ہی لڑکوں کے 115 اور لڑکیوں کے 188 نئے رجسٹریشن کروائے گئے۔

٭ 43 واں دوبدو ملاقات پروگرام آج پہلی مرتبہ بنجارہ ہلز روڈ خواجہ منشن فنکشن ہال میں منعقد ہوا۔
٭ تقریباً 3000 سے زائد والدین و سرپرستوں نے رشتے طے کرنے کے اس باہمی مشاورتی پروگرام میں شرکت کی۔
٭ رجسٹریشن کاؤنٹر پر صرف چند گھنٹوں میں ہی لڑکوں کے 115 اور لڑکیوں کے 188 نئے رجسٹریشن کروائے گئے۔
٭ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے رجسٹریشن کاؤنٹر سے لے کر کونسلنگ، کمپیوٹر سیکشن میں اور دیگر کاؤنٹرس پر پہنچ کر تفصیلی جائزہ لیا اور بعض والدین سے تبادلہ خیال بھی کیا۔
٭ ڈپٹی چیف منسٹر اپنی تقریر کے دوران بار بار سیاست اور جناب زاہد علی خاں کی سماجی و فلاحی خدمات کا ذکر کرتے رہے۔ اُنھوں نے جناب زاہد علی خاں سے اظہار تشکر بھی کیا۔
٭ سیاست کی جانب سے مسلم نوجوانوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داریوں پر مشتمل انگریزی زبان میں شائع کردہ پمفلٹ اور پوسٹر کی رسم اجراء ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں انجام پائی۔
٭ ٹی آر ایس کے جواں سال اور متحرک لیڈر نواب ارشد علی خان کی تقریر کو کافی پسند کیا گیا۔ اُنھوں نے اپنی تقریر میں جہیز و لین دین کے مطالبہ کو حرام قرار دیا۔
٭ خواجہ منشن کا پارکنگ گراؤنڈ موٹر گاڑیوں اور اسکوٹرس سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ رمضان المبارک کے پیش نظر نماز ظہر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ جناب ظہیرالدین علی خاں نے شخصی طور پر والدین اور سرپرستوں سے ملاقات کی۔ کئی والدین نے اُنھیں مبارکباد دی۔
٭ دوبدو پروگرام شام 4.30 بجے اختتام کو پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT