Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف کے سمر ووکیشنل ٹریننگ کلاسیس جاری

سیاست و ایم ڈی ایف کے سمر ووکیشنل ٹریننگ کلاسیس جاری

دوسرے بیاچ کا 15 مئی سے آغاز ، اضلاع میں بھی کیمپس ، محمد عبدالقدیرکا بیان
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام سمر ووکیشنل ٹریننگ کیمپس مختلف محکمہ جات میں جاری ہیں جہاں طلباء وطالبات کی بڑی تعداد مختلف کورس سے استفادہ حاصل کررہی ہے ۔ محمد عبدالقدیر کارگزار صدر فورم نے بتایا کہ دوسرے بیاچ کا آغاز 15 مئی سے ہوگا ۔ تلنگانہ کے اضلاع میدک ، رنگاریڈی ، تانڈور اور نظام آباد میں بھی ووکیشنل سمر کیمپ سے طالبات کی بڑی تعداد استفادہ کررہی ہے ۔ محترمہ خدیجہ سلطانہ آرگنائزنگ سکریٹری سمر کیمپ نے بتایا کہ اے بی بی آر انسٹی ٹیوٹ ( معین باغ ) ریاست نگر میں مختصر مدتی کورس ( ایک ہفتہ ) جن میں بینگلس میکنگ ، موتی ورک اور سی پی ورک طالبات کو سکھائے جائیں گے ۔ اس سے توقع ہے کہ خود روزگار کے قابل ہوں گے ۔ اس نئے بیاچ کا آغاز 10 تا 18 مئی تک ہوگا ۔ حمیرہ احسن انچارج سنٹر نے طالبات سے ستفادہ کی خواہش کی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848445550 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT