Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / سیاست و عثمانیہ یونیورسٹی کے اشتراک سے سیٹ کی تربیت

سیاست و عثمانیہ یونیورسٹی کے اشتراک سے سیٹ کی تربیت

آرٹس کالج میں کلاسس ، ماہر اساتذہ کی خدمات

آرٹس کالج میں کلاسس ، ماہر اساتذہ کی خدمات
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی اہلیتی امتحانات برائے ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے پہلے ، دوسرے و تیسرے پرچہ کے لیے ادارہ سیاست کے تعاون و اشتراک سے جامعہ عثمانیہ میں تربیتی کلاسیس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ شیخ فہیم اللہ صدر نشین تلنگانہ میناریٹی اسکالرس اینڈ انٹلکچول فورم کی زیر نگرانی جامعہ عثمانیہ آرٹس کالج کے روم نمبر 140 میں روزانہ صبح 7 تا 8-30 بجے (1) ٹیچنگ ایٹیٹیوڈ (2) ریسرچ میتھیڈالوجی (3) ڈاٹا انٹرسیپشن کے علاوہ (4) پیوپل اینڈ انوائرمنٹ کے کلاسیس چلائے جارہے ہیں ۔ ادارہ سیاست کے تعاون و اشتراک سے ریاستی اہلیتی امتحان کے لیے فراہم کی جانے والی اس تربیت کی نگرانی شیخ فہیم اللہ کررہے ہیں اور صدر ٹی ایم ایس آئی ایف محمد عظمت جنرل سکریٹری شیخ عثمان کوآرڈینٹرس شیخ رحیم و محمد شریف ان کلاسیس کے اہتمام میں معاونت کررہے ہیں ۔ جناب شیخ فہیم اللہ کے بموجب 20 جنوری سے دوپہر 1 بجے تا 3 بجے مذکورہ مقام پر پیپر II و III کے لیے تربیتی کلاسیس کا آغاز عمل میں آئے گا ۔ ان کلاسیس میں ماہر اساتذہ پروفیسر فاطمہ پروین ، پروفیسر مجید بیدار کے علاوہ ڈاکٹر اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج نظام آباد طلبہ کی رہبری کریں گی ۔ خواہش مند طلبہ وطالبات جو ریاستی اہلیتی امتحان برائے ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ صدر نشین فورم سے فون نمبر 9390159761 پر ربطہ قائم کرسکتے ہیں ۔ AP&TS-SET کی تیاری کے لیے نوجوانوں کوجامعہ عثمانیہ آرٹس کالج میں ادارہ سیاست کے تعاون سے تربیت فراہم کی جارہی ہے تاکہ سرکاری ملازمت کے حصول میں انہیں دشواریاں پیش نہ آئیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT