Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / سیاست ٹی وی ایپ کی اجرائی ، رمضان المبارک کے خصوصی پروگرامس

سیاست ٹی وی ایپ کی اجرائی ، رمضان المبارک کے خصوصی پروگرامس

گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت ، ممتاز علماء کے خطابات سے استفادہ کا بہترین موقع
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سیاست ٹی وی ایپلیکیشن Tv App کے ذریعہ آپ اپنے موبائل فون پر عالمی ، قومی ، علاقائی اور مقامی تازہ خبریں دیکھ سکتے ہیں ۔ اپنی طرز کے اس منفرد ایپ کو آج دفتر سیاست میں ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے جاری کیا ۔ واضح رہے کہ قارئین سیاست 0.8mb حجم کے حامل اس چھوٹے سے ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ سیاست ٹی وی ایپلیکیشن پر آپ دنیا کے کسی بھی حصہ میں بیٹھ کر رمضان المبارک کے خصوصی پروگرامس حرم شریف میں ہورہی تراویح ، اسلامک لکچرس ، ممتاز قراء کو اپنے مخصوص لحن میں قرات قرآن پاک کرتے اور ممتاز نعت خواں حضرات کو بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کرتے ہوئے دیکھ اور سن سکتے ہیں ۔ سیاست ٹی وی ایپ پر آپ ڈاکٹر طاہر القادری ، ڈاکٹر اسرار احمد ، پیر ثاقب شامی کے ایمان افروز بیانات دیکھ سکتے ہیں ۔ اس ایپ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ ان پروگرامس کے دوران آپ کو اسکرین پر اردو ، انگریزی اور ہندی میں تازہ ترین خبروں کی اسکرالنگ پڑھنے کا بھی موقع ملے گا ۔ آپ کو بتادیں کہ گذشتہ سال 15 اگست کو سیاست کی ویب سائٹ پر بولتا سیاست خبر نامہ شروع کیا گیا تھا جس میں اہم عالمی ، قومی ، علاقائی اور مقامی خبریں سننے اور ان کے مطالعہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ سیاست ٹی وی ایپ کی اجرائی کے موقع پر ڈاکٹر شاہد علی خاں ، افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ ، جناب تقی الدین شجیع ، جناب عزیز پاشاہ سابق ایم پی ، سابق صدر ریاستی اقلیتی کمیشن جناب عابد رسول خاں ، گجرات کے ایم ایم ترمذی ، عثمان الہاجری بھی موجود تھے ۔ زاہد فاروقی اور محمد عارف سیاست ٹی وی ایپ چلانے کے ذمہ دار ہیں ۔ روزنامہ سیاست کی سالگرہ کے موقع پر 15 اگست کو اس ایپ کا باضابطہ رسم اجراء عمل میں آئے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT