Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست پکوان کلاسیس کا 27 مئی سے آغاز

سیاست پکوان کلاسیس کا 27 مئی سے آغاز

صنعا گارڈن فنکشن ہال چارمینار میں صبح 11 تا 5 بجے دن انعقاد
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سیاست کوکری کلاسیس ( پکوان ) 2016 کا آغاز 27 مئی سے صنعا گارڈن فنکشن ہال روبرو سردار محل نزد چارمینار میں ہوگا ۔ اور اس کا اختتام 29 مئی 5 بجے شام عمل میں آئے گا ۔ جہاں خواتین و طالبات کو اس بات کی مکمل سہولیات مہیا کی جائے گی کہ وہ پکوان کے طور و طریقہ کار اور اس کے عملی مظاہرے کو اپنے روبرو ہوتا ہوا دیکھ سکیں گے ۔ اس کے لیے سیاست نے عالمی شہرت یافتہ و ماہر پکوان ماسٹر چیف انڈیا فیم پونیت مہتا کی حدمات حاصل کی ہیں جو پکوان کے میدان میں اپنا ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں جو خواتین وطالبات پکوان میں دلچسپی رکھتی ہوں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ آج کے اخبار میں موجود اشتہار کے ساتھ تراشے کو پر کرتے ہوئے اپنے ساتھ لائیں تاکہ انہیں داخلہ کارڈ دیا جاسکے ۔ تراشہ کی کٹینگ کو بتاتے ہوئے انٹری پاس ( داخلہ کارڈ ) دفتر روزنامہ سیاست ، روبرو رام کرشنا تھیٹر ، عابڈس سے 23 مئی بروز پیر 11 بجے دن تا 5 بجے شام تک حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ بناء اخباری تراشہ کے داخلہ کارڈ ( انٹری کارڈ ) کو دفتر سے حاصل نہیں کیا جاسکتا اور داخلہ کارڈ کے بتلانے پر ہی پکوان کلاسیس میں داخل ہونے کی اجازت رہے گی ۔ انتظامیہ نے اس کے لیے محدود نشستیں رکھی ہیں اس لیے انٹری کارڈ کو حاصل کرتے ہوئے اپنی نشست کو محفوظ کرلیں ۔ پکوان کلاسیس میں خواتین و طالبات کو شیف پونیت مہتا کے پکوان کے گر دیکھنے اور سننے کے لیے طاقتور ساونڈ سسٹم اور بڑے اسکرین لگائے جارہے ہیں ۔ اخباری تراشہ کے ساتھ انٹری کارڈ لینا دفتر روزنامہ سیاست سے نہ بھولیں ۔ سیاست کوکری کلاس پکوان 2016 کا اعلان کیا گیا تو دونوں شہروں کی تمام تر بستیوں اور مضافاتی علاقوں کی خواتین و طالبات نے فون پر پکوان کلاسیس کے متعلق معلومات حاصل کررہی ہیں ۔ رجسٹریشن کا تراشہ جو اشتہار سے منسلک ہے اس میں رجسٹریشن کروانے والی خواتین وطالبات کو اپنا نام ، ولدیت / خاوند ، عمر اور قابلیت ، رہائشی پتہ اور فون نمبر اندراج کرنا ضروری ہے ۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9885044519 سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔ ( اشتہار صفحہ 15 پر ملاحظہ کریں )

TOPPOPULARRECENT