Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / سیاست کمپیوٹر سنٹر میں پیشہ ورانہ کورسیس کی تربیت

سیاست کمپیوٹر سنٹر میں پیشہ ورانہ کورسیس کی تربیت

حیدرآباد۔ 12 نومبر (راست) ادارۂ سیاست کے زیراہتمام محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈز میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے۔ کورسیس میں بالخصوص آٹوکیاڈ اور ٹیلی + جی ایس ٹی کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ حکومت تلنگانہ نے آٹو کیڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے۔ خواہشمند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ ورانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس، ڈی ٹی پی، ریوٹ، اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء و طالبات تربیت حاصل کرکے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسرروزگار ہیں۔ داخلے ’’پہلے آؤ، پہلے پاؤ‘‘ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے ادارۂ سیاست سے راست یا فون نمبرات 9652813994 یا 9642786042 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT