Tuesday , December 11 2018

سیاست کوئسچن بنک اعلی نمبرات کیلئے مددگار

ونپرتی ۔ 19 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملی سماجی تعلیمی و دیگر شعبہ جات میں جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کی خدمات بے مثال و قابل تقلید ہے ۔ طلبہ پر ہمیشہ اس کوئسچن بنک کو اپنے مطالعہ میں رکھنے کا مشورہ دیا ۔ مستقر ونپرتی کے اردو میڈیم ہائی اسکول میں دسویں جماعت کے طلبہ میں سیاست کوئسچن بنک کی تقسیم تقریب منعقد ہوئی اس اجلاس میں ٹ

ونپرتی ۔ 19 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملی سماجی تعلیمی و دیگر شعبہ جات میں جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کی خدمات بے مثال و قابل تقلید ہے ۔ طلبہ پر ہمیشہ اس کوئسچن بنک کو اپنے مطالعہ میں رکھنے کا مشورہ دیا ۔ مستقر ونپرتی کے اردو میڈیم ہائی اسکول میں دسویں جماعت کے طلبہ میں سیاست کوئسچن بنک کی تقسیم تقریب منعقد ہوئی اس اجلاس میں ٹی آر ایس پارٹی کے سینئر قائد محمد غلام قادر خان ، ٹی ڈی پی کے محمد عبدالرحیم ، کانگریس پارٹی کے قمر میاں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر طلبہ سے مخاطب کرتے ہوئے ان قائدین سے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی روزنامہ سیاست کی جانب سے کوئسچن بنک کی تقسیم کرنا قابل تقلید عمل ہے ۔ ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش میں اس کی تقسیم عمل میں آنا معمولی بات نہیں ہے ۔ جناب زاہد علی خان کے ملی تعلیمی سماجی خدمات قابل تقلید ہیں ۔ طلبہ اس کوئسچن بنک کو پڑھتے رہیں کیونکہ یہ کتاب سابق میں کئی طلبہ کو اعلی نمبرات حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے ۔ طلبہ اس کوئسچن بنک کو پڑھ کر اعلی نمبرات حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین اور اسکول کا نام روشن کریں ۔ اس موقع پر دسویں جماعت طالبات گزشتہ سال اعلی نمبرات حاصل کرنے والی طالبات کے تعلق سے کہا کہ ہمارے سینئرس روزنامہ سیاست کے جانب سے شائع کی جانے والی کوئسچن بنک کو اپنے مطالعہ میں رکھنے کا ان کو مشورہ دیا ہے ۔ ہم اس کے منتظر تھے کہ ہم کو کب سیاست کوئسچن بنک وصول ہوگی اور ہم اس کا مطالعہ کریں ۔ اس موقع پر تمام مہمان اور طلبہ جناب زاہد علی خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ اس اجلاس میں اسکول ہیڈماسٹر محمد فیاض الدین ، خواجہ قطب الدین مدرس ، محمد بابا ٹاؤن صدر ، محمد یعقوب علی نامہ نگار ونپرتی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT