Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹرسیاست کو انسپکٹر پولیس عابد روڈ گنگارام کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 20 سالہ مسلم مقتول کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی جس کو چند دن پہلے ایک نیم پاگل شخص نے وزنی پتھر سے ہلاک کردیا ۔ اسی شخص نے اور ایک قتل صرف ایک گھنٹہ میںنامپلی میں بھی کیا۔ پولیس عابد روڈ اس دوہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کرے عدالتی تحویل میں دیدیا اور ورثہ کے نہ ملنے پر جناب زاہد علی خان صاحب سے درخواست کی گئی کہ اس مقتول کی نعش کی تدفین کی جائے ۔ اس طرح 10 بشمول مزید مسلم نعشوں کی درخواستیں مختلف پولیس اسٹیشنوں سے وصول ہوئی جن کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید خواجہ معزالدین اشرفی خطیب مسجد محمدیہ کشن باغ خلیفہ شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی میاں اشرفی نے دواخانہ عثمانیہ ہی میں پڑھائی ۔ جناب محمد عمر ، سید عبدالمنان ، فاطمہ بی، وحیدہ عشرت اور بشریٰ تبسم نے مدینہ شریف میں مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھا ۔ ملت فنڈ ہی کے ذریعہ ادارہ سیاست مسلم نعشوں کی تدفین کا اہتمام کرتا ہے۔ ورثہ جہاں کہیں ہو اﷲ پاک اُن کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ کوکٹ پلی اور اہلیان محلہ کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT