Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سیاست کی فلاحی خدمات، مسلمانان کورٹلہ تک پہنچانے کا تیقن

سیاست کی فلاحی خدمات، مسلمانان کورٹلہ تک پہنچانے کا تیقن

12 فیصد تحفظات کے جلسہ کو کامیاب بنانے پر عوام سے جناب عبد السلیم فاروقی کا اظہار تشکر
کورٹلہ /11 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عامر علی ِخاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد کی مسلمانوں کو روزگار اور تعلیمی شعبہ میں 12%تحفظات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے ادارہ سیاست کی جانب سے شروع کردہ تحریک کے ضمن میں مسلم تحفظات کمیٹی کورٹلہ کے زیر اہتمام منعقد ہ جلسہ عام میں مردو خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت فرماکر جلسہ کو کامیاب بنانے پر جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار روزنامہ سیاست کورٹلہ نے جناب محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ و صدر بار اسوسی ایشن کورٹلہ ’جناب محمد مظہر الدین صدر مسلم ویلفیر سوسایٹی کورٹلہ’جناب محمد عبدالمقیم رکن جماعت اسلامی رکن ’جناب محمد نجیب الدین صدر مسلم امپاورمنٹ فورم و قائد ٹی آریس جناب حمید الدین انور خازن جامع مسجد و عیدگا ہ کمیٹی کورٹلہ’مالک کنگس گارڈن فنکشن ہال جناب محمد عظیم الدین ’جناب اطہر الدین ’جناب محمد ظہیر الدین تاجر بنڈہ پلی ’جناب محمد معزالدین ناظم انڈین پبلک اسکول کورٹلہ’ناظم کریسنٹ اسکول’جناب محمد عبدالمصور نامہ نگار سیاست کتھلاپور کا شکریہ ادا کیا۔ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ نے کہا کہ ملت کی فلاح و بہبود ی کے سلسلے میں ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے جو فلاحی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان اسکیمات سے کورٹلہ کے مسلمانوں خصوصا اردو میڈیم کے طلبا ء و طالبات کو مستفید کروانے کے سلسلہ میں اپنی جانب سے ہر ممکنہ کوشش کرنے کا تیقن دیا۔ 12 فیصد تحفظات کی فراہمی سے متعلق ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے شروع کردہ تحریک کے ضمن میں کورٹلہ آمد پر جناب عامر علی خاں صاحب نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی بکثرت گلپوشی کی گئی۔جناب محمد مظہر الدین صدر مسلم ویلفیر سوسائیٹی کورٹلہ’حافظ عامر مرحبا’جناب محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ و صدر بار اسوسی ایشن کورٹلہ ’جناب محمد عظیم الدین ’جناب محمد اطہر مالک کنگس گارڈن فنکشن ہال ’جناب محمد نجیب الدین صدر مسلم امپاورمنٹ فورم و قائد ٹی آریس نے جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی ۔جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ نے جناب سید محی الدین اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست کریم نگر ’صدر مسلم امپاورمنٹ جناب عارف محمد ’جناب ریاض رضوی کی گلپوشی کی۔ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ کی رہائش گاہ محلہ نظام پورہ میں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی آمد پر جناب محمد عبدالمصور نامہ نگار سیاست کتھلاپور ’جناب محمد ظہیر الدین تاجر بنڈہ پلی’جناب محمد قمرالدین’محمد غیاث الدین فرزند محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ’محمد سعید نے مہمانوں کا ستقبال کیا۔ اس موقع پر جناب مفتی ندیم الدین کل ہند تنظیم آئمہ مساجدکریم نگر ’جناب سید محی الدین اسٹاف رپورٹرروزنامہ سیاست کریم نگر’جناب نعیم وجاہت جر نلسٹ روزنامہ سیاست جناب محمد مظہر الدین صدر مسلم ویلفیر سوسایٹی کورٹلہ’جناب محمد نجیب الدین صدر مسلم امپاورمنٹ فورم و قائد ٹی آریس’جناب الیاس احمد خاں امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ’جناب محمد مجاہد عادل نامہ نگار سیاست جگتیال ’جناب محمد شاہد نامہ نگارسیاست مٹ پلی ’حافظ محمد عبدالعزیز نامہ نگار منصف مٹ پلی ’جناب ریاض رضوی جرنلسٹ کریم نگر موجود تھے۔اس موقع پر جناب مفتی ندیم کل ہند تنظیم آئمہ مساجد کریم نگر نے دینی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آ ج ملت کو مسلکی جھگڑوں سے اوپر اٹھ کر مسلمانوں کے دلوں میں پائی جانے والی ایک دوسرے کے خلاف موجود نفرت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج علماء جن پر ملت کی اصلاح کی ذمہ داری ہے آج مسلکی بنیاد پر ہر ایک دوسروں کو نیچا دکھارہے ہیں جبکہ آج ملک میں فرقہ پرستی سر چڑھ کر بول رہی ہے ایسے حالات میں آج ملت کو چاہئے کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانا بند کرتے ہوئے ایک ہوجائیں۔

TOPPOPULARRECENT