Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست کے سافٹ اسکلس پروگرامس کی ستائش

سیاست کے سافٹ اسکلس پروگرامس کی ستائش

سیاست کو انٹرویو ، اسکل ڈیولپمنٹ پر ڈاکٹر کانسٹنٹ کا لکچر
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : امریکی کونصلیٹ حیدرآباد نے اسکیل ڈیولپمنٹ عالمی رجحانات پر ایک مذاکرہ منعقد کیا ۔ ڈاکٹر لوئے کانسٹنٹ محقیق پروفیسر پار ڈی گریجویٹ اسکول کیلی فورنیا امریکہ نے ہوٹل منسروور حیدرآباد میں اپنے لکچر کے دوران کیا ۔ مشرقی وسطی ممالک اور امریکہ میں ورک فورس ڈیولپمنٹ ، اسکیل ڈیولپمنٹ ، انٹر پرینرشپ کے میدانوں میں پیش آئے تجربات سے سامعین کو واقف کروایا ۔ اسکل ڈیولپمنٹ ماہر ڈاکٹر بوئے کانسٹنٹ نے روزنامہ سیاست کو انٹرویو دیتے ہوئے اخبار سیاست کی جانب سے امریکی کونصلیٹ حیدرآباد کے تعاون سے سافٹ اسکل پروگرام کے انعقاد کی ستائش کی ۔ انہوں نے روزگار کے میدانوں میں سافٹ اسکل صلاحیتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ طلبہ کی جانب سے تعلیم ترک کرنے کے ایک سوال پر ڈاکٹر کانسٹنٹ نے کہا یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ طلبہ کے تعلیم ترک کرنے کے پیچھے جو وجوہات ہیں ان کی جڑوں تک پہنچا جائے ۔ اسکل ڈیولپمنٹ پر کام کرنے والی تنظیموں کے بارے میں ایک سوال پر ڈاکٹر کانسٹنٹ نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ ایک عام تعلیم اور ٹیکنیکل تعلیم کے درمیان کی خلیج کو کم کیا جائے جب کہ اس میدان میں کام کرنے والی تنظیموں کی ہمت افزائی کی جائے اور انہیں ذرائع فراہم کئے جائیں ۔ ڈاکٹر کانسٹنٹ نے نیشنل اسکلس ڈیمانڈ اور سپلائی K-12 تعلیمی اصلاحات ، پوسٹ سکنڈری ایجوکیشن اور ٹریننگ پر کئی پراجکٹس پر کام انجام دے چکے ہیں ۔ وہ کردستان ، عراق ترقیاتی حکمت عملیوں پر بھی کام کرچکے ہیں ۔ ڈاکٹر کانسٹنٹ کو یونیورسٹی آف کنٹکی سے ڈاکٹوریٹ کی ڈگری حاصل ہوئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT