Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / سیاسی امور کمیٹی کی کارروائی کا افشاء‘عاپ کے ناراض قائدین کا مطالبہ منظور

سیاسی امور کمیٹی کی کارروائی کا افشاء‘عاپ کے ناراض قائدین کا مطالبہ منظور

نئی دہلی 20 مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) ناراض قائدین یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کے مطالبات کے مطابق عام آدمی پارٹی نے آج پہلی بار سیاسی امور کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کا برسر عام انکشاف کیا ۔ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ مفاہمت کی کوششیں پارٹی کے متحدہ گروہوں میں عروج پر ہیں ۔ پارٹی نے سیاسی امور کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی جو چیف منسٹر دہلی ک

نئی دہلی 20 مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) ناراض قائدین یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کے مطالبات کے مطابق عام آدمی پارٹی نے آج پہلی بار سیاسی امور کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کا برسر عام انکشاف کیا ۔ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ مفاہمت کی کوششیں پارٹی کے متحدہ گروہوں میں عروج پر ہیں ۔ پارٹی نے سیاسی امور کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی جو چیف منسٹر دہلی کی قیام گاہ پر 17 مارچ کو منعقد کی گئی تھی پارٹی کے ویب سائٹ پر شائع کردی۔ پرشانت بھوشن نے عام آدمی پارٹی کے قومی عاملہ کے ارکان کے نام اپنے مکتوب میں کہا کہ فیصلوں کے اندراج کے فقدان کی وجہ سے قومی مجلس عاملہ اور سیاسی امور کمیٹی ایسی صورتحال میں پہنچ گئی ہے جہاں قومی عاملہ کے کئے ہوئے فیصلے نظر انداز کردیئے جاتے ہیں۔ اور ان کی بار بار خلاف ورزی کی جاتی ہے ۔ یہ فیصلہ بھی قابل غور ہے کہ دو کیمپوں کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ دونوں فریقین سرگرمی سے سودے بازی میں مصروف ہے ۔ گذشتہ چند دن سے کئی حساس مسائل کی یکسوئی ہوچکی ہے جن میں سے پارٹی کی کارکردگی میں زیادہ شفافیت پیدا کرنا اور اسے حق معلومات قانون کے تحت لانا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT