Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / سیاسی جماعتوںکے انتخابی منشور مخالف تلنگانہ

سیاسی جماعتوںکے انتخابی منشور مخالف تلنگانہ

تلنگانہ عوام کے ساتھ دھوکہ ، ایم ویدا کمار اور دیگر کی پریس کانفرنس

تلنگانہ عوام کے ساتھ دھوکہ ، ایم ویدا کمار اور دیگر کی پریس کانفرنس

حیدرآباد۔17اپریل(سیاست نیوز) سیاسی جماعتوں کے انتخابی منشور کو مخالف تلنگانہ نظریات قراردیتے ہوئے تلنگانہ حامی سیاسی جماعتوں کو تلنگانہ کے ساتھ دھوکہ دہی کا تلنگانہ پرجافرنٹ کے قائدین نے ذمہ دارٹھرایا۔ ایس ایم ایس میںمنعقدہ پریس کانفرنس کے دوران نائب صدر واسٹیٹ کوارڈینٹر تلنگانہ پرجافرنٹ مسٹر ایم ویداکمار‘ جنرل سکریٹری این کرشنا‘ صدر تلنگانہ پرجافرنٹ گریٹر حیدرآباد منیر الدین مجاہد‘ اسٹالن ‘ سائی اور دیگر نے مشترکہ بیان میںکہاکہ تلنگانہ کی علمبرداری کے دعویدار سیاسی جماعتوں نے اپنے انتخابی منشور میں تلنگانہ کو درپیش مسائل کو یکسر نظرانداز کیا ہے ۔ ٹی پی ایف قائدین نے کہاکہ علیحدہ تلنگانہ تحریک سرمایہ دارانہ نظام کو ختم کرنے شروع کی گئی تھی مگر تلنگانہ حامی سیاسی جماعتوں کے رویہ اور انتخابی منشور سے ایسامحسوس ہورہا ہے تلنگانہ ریاست میں جو بھی سیاسی جماعت برسراقتدار آئے گی وہ صرف سرمایہ داروں کے مفاد ات کے لئے کام کرے گی۔ٹی پی ایف قائدین نے سیاسی جماعتوں کے انتخابی منشور میں تلنگانہ کے سب سے اہم مسئلہ پولاورم کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پانچ لاکھ قبائیلی خاندانوں کی تباہی کا سبب بن رہے پولاورم پراجکٹ کے خلاف سیاسی جماعتوں کی خاموشی مستقبل کے تلنگانہ کی ترقی کے لئے ایک بہت بڑا سوال ہے۔فرنٹ نے سرکاری ملازمین اور شعبوں کی تقسیم کے علاوہ ایک ہی مقام پر دوریاستوں کے سکریٹریٹ کے قیام کے منصوبہ پر بھی خاموشی اختیار کی ہے جو مجوزہ تلنگانہ کے لئے نقصاندہ ثابت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT