Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / سیاسی جماعتوں کے کھاتوں کا جائزہ لینے دہلی ہائی کورٹ کی قطعی مہلت

سیاسی جماعتوں کے کھاتوں کا جائزہ لینے دہلی ہائی کورٹ کی قطعی مہلت

نئی دہلی 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے سیاسی جماعتوں بشمول کانگریس اور بی جے پی کے کھاتوں کا جائزہ لینے کے لئے آخری مرتبہ حکومت کو 6 ماہ کی مہلت دی ہے۔ کارگذار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر پر مشتمل بنچ نے کہاکہ وزارت اُمور داخلہ کو عدالت کے 2014 ء کے فیصلے کی تعمیل کے لئے آخری موقع دیا جارہا ہے۔ عدالت نے اس سے پہلے دونوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایف سی آر اے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرونی عطیہ جات وصول کرنے میں ملوث پایا تھا۔

 

TOPPOPULARRECENT