Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاسی جماعتیں بدلنے والے قائدین کے خلاف قانونی کارروائی

سیاسی جماعتیں بدلنے والے قائدین کے خلاف قانونی کارروائی

وائی ایس آر کانگریس پارٹی ایم پی رینوکا کی تلگو دیشم میں شمولیت کی اطلاع پر وائی وی سبا ریڈی کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سینئیر قائد وائی ایس آر کانگریس پارٹی و رکن پارلیمان مسٹر وائی وی سبا ریڈی نے اپنی ساتھی رکن پارلیمان کرنول شریمتی بی رینوکا کی تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق اطلاعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور بتایا کہ فی الوقت وائی ایس آر کانگریس پارٹی قیادت نے شریمتی بی رینوکا کو پارٹی سے معطل تونہیں کیا گیا ۔ مسٹر وائی وی سبا ریڈی نے اخباری نمائندوں سے دہلی میں غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قوانین میں پائی جانے والی بعض غلطیوں کوتاہیوں کا استعمال کر کے بعض ارکان پارلیمان و ارکان اسمبلی بھی پارٹیاں بدل رہے ہیں ۔ اگر قوانین سخت رہیں اور ان قوانین پر موثر عمل آوری کی جائے تو ایک پارٹی سے استعفیٰ دے کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہونے کے واقعات ہرگز پیش نہیں آسکیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے اب تک جتنے بھی ارکان پارلیمان اور ارکان اسمبلی و کونسل نے ’دل بدل ‘ کرتے ہوئے دیگر پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ان کے خلاف قانونی جدوجہد کی جارہی ہے ۔ رکن پارلیمان وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے شریمتی بی رینوکا کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صرف بعض ذاتی مفادات کے حصول کے لیے وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے مستعفی ہو کر تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا سیاسی اعتبار سے پارٹی کے ساتھ دھوکہ کے سواء اور کچھ نہیں ہے ۔ مسٹر وائی وی سبا ریڈی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رکن پارلیمان شریمتی بی رینوکا کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے دوری اختیار کرنے سے صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی مجوزہ پدیاترا پر کوئی منفی اثر ہرگز مرتب نہیں ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT