Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / سیاسی مخالفین کو دشمن تصور نہ کیا جائے وینکیانائیڈو کا خطاب

سیاسی مخالفین کو دشمن تصور نہ کیا جائے وینکیانائیڈو کا خطاب

حیدرآباد ۔ 11 ؍ فبروری (آئی این این) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے آج کہا کہ جمہوریت میں تمام سیاسی قائدین کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے ۔ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر اور ٹاملناڈو کے سابق گورنر کے روشیا کو کارنامہ حیات ایوارڈ کی پیشکشی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ سیاسی حریفوں اور مخالفین کو دشمن نہیں سمجھا جانا چاہئے ۔ انہو ں نے سیاسی قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ سیاست کو محض اس بات تک محدود رکھیں اور متحد ہو کر کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ منتخبہ نمائندوں کو ذمہ دارانہ انداز اختیار کرنا چاہئے ۔ وینکیانائیڈو نے روشیا سے اپنی دیرینہ وابستگی کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے قدیم دوست ہیں ۔ انہوںنے روشیا کے سیاسی کریئر کو بڑی حد تک کامیاب قرار دیا ۔ اس تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی حکومت تلنگانہ کے مشیر کے وی رمنا چاری ‘ کانگریس کے لیڈر ٹی سبی رامی ریڈی اور دوسروں نے بھی شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT